میرٹھ: مغربی اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں تاریخی میلا نوچندی میں ایک آل انڈیا مشاعرے کا اہتمام کیا گیا۔ قومی یکجہتی اور بھائی چارے کی مثال میرٹھ کا یہ میلا نوچندی جسے گذشتہ روز میلا نوچندی کمیٹی کے زیر اہتمام آل انڈیا مشاعرہ منعقد کیا گیا۔ جس میں ملک کے مشہور و معروف شعراء کرام نے شرکت کرتے ہوئے سامعین کو اپنے اشعار سے محظوظ کیا اور داد وتحسین حاصل کی۔ قومی یکجہتی اور ہندو اور مسلم ایکتا کی مثال اس میلا میں ہر سال منعقد ہونے والے اس مشاعرے میں ملک کے مشہور و معروف شعراء کرام نے اپنے کلام کے ذریعے یہاں کی گنگا جمنی تہذیب کو بیان کرتے ہوئے اشعار کہے۔
یہ بھی پڑھیں:
کو بہ کو پھیل گئی بات شناسائی کی: پروین شاکر - URDU POET Parveen Shakir
مشاعرے کی صدارت کرتے ہوئے پروفیسر وسیم بریلوی نے اپنے منفرد انداز میں اشعار پڑھے۔ جن پر ان کو خوب داد ملی۔ اس کے علاوہ نواز دیوبندی، پاپولر میرٹھی، الطاف ضیاء، ندیم شاد، انا دہلوی وغیرہ نے اپنا اپنا کلام پیش کیا۔ ایک طرف جہاں وسیم بریلوی نے سنجیدہ شاعری پڑھی تو وہیں دوسری جانب پاپولر میرٹھی نے طنز و مزاح کی شاعری سے سامعین سے خوب داد بٹوری۔
اس موقع پر پروفیسر وسیم بریلوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی محفلیں منعقد ہوتی رہنی چاہئیں۔ کیونکہ ان محفلوں میں قومی یکجہتی کی اور آپسی بھائی چارہ کی مثال دیکھنے کو ملتی ہیں۔ اور یہی ہمارے ملک کی خوبصورتی کو بھی بیان کرتی ہیں۔
احمد فراز کی مشہور زمانہ غزل: سنا ہے لوگ اسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں - Urdu Ghazal