اندور: ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں جن چبتنا تنظیم کی جانب سے جھنڈا اونچا رہے ہمارا، مہم کے زیر اہتمام 25واں کل ہند مشاعرہ منعقد کیا گیا۔ یہ 25واں کل ہند مشاعرہ بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ پچھلے ہفتہ ہی ملک بھر میں پرچم کشائی اور جشن کی تقریبات منعقد ہوئی تھیں۔ سرکاری عمارتوں اور چوراہوں کو روشنی سے سجایا گیا تھا۔ وہیں اندور کی تنظیم جن چیتنا ابھيان قومی تیوہار کے موقع پر جھنڈا اونچا رہے ابهيان کے زیر اہتمام گزشتہ 27 برسوں سے قومی تہواروں کے موقع پر تقریب منعقد کر رہا ہے۔ اس سال بھی کل ہند مشاعرہ منعقد کیا گیا۔ جس میں ملک بھر کے نامور شعراء کرام نے اپنے اپنے کلام پیش کیے۔
یہ بھی پڑھیں:
بھوپال میں 'رام ہی رام' مشاعرہ، منظر بھوپالی سمیت کئی اہم شعرا نے پیش کیا کلام
تنظیم نے اس دوران ایک ہندی اور اردو ادیب کا اعزاز کیا۔ یہ اعزاز ان شخصیات کو دیا جاتا ہے جو سماج میں ادبی شعور پیدا کرنے میں سرگرم رہتے ہیں۔ یہ اعزاز اردو زبان سے شاعر فریاد بہادر اور ہندی زبان سے ابھے نئما کو دیا گیا۔ اس موقع پر کارپوریٹر انصاف انصاری نے بتایا کہ یہ مشاعرہ جن چیتنا ابھيان کے بانی کانگریس کے سابق رکن اسمبلی اشون جوشی گزشتہ 27 برسوں سے قومی تہواروں پر ثقافتی تقریب کا اہتمام کر رہے ہیں۔ وہیں کورونا کے دور میں یہ مشاعرہ دو سال نہیں ہو پایا تھا۔ اس موقع پر ساتھ ہی دو ادیبوں کا اعزاز بھی کیا جاتا ہے۔ جس میں ایک ہندی تو دوسرا اردو کا ادیب یا شاعر ہوتا ہے۔