ETV Bharat / jammu-and-kashmir

فوج کے مخلص ساتھی ’فینٹم‘ کو خراج تحسین پیش کیا گیا - ARMY DOG PHANTOM

اکھنور میں فوجی آپریشن کے دوران ہلاک ہوئے ’فینٹم‘ نامی فوجی کتے کو فوجی اعزاز کے ساتھ خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Photo Courtesy: Indian Army
فوج کے مخلص ساتھی ’فینٹم‘ کو خراج تحسین پیش کیا گیا (Photo Courtesy: Indian Army)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 30, 2024, 5:29 PM IST

جموں: بھارتی فوج نے بدھ کے روز ایک پُروقار تقریب میں ’فینٹم‘ نامی چار سالہ فوجی کتے کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ادھم پور میں اے ڈی بریگیڈ کے تحت منعقد کی گئی تقریب میں سینئر فوجی افسران اور دیگر اہلکاروں نے شرکت کی۔ فینٹم، ایک بیلجئین ملینوا نسل کا حملہ آور کتا، پیر کے روز جموں کے اکھنور سیکٹر میں عسکریت پسندوں کے خلاف کیے گئے آپریشن کے دوران ہلاک ہو گیا۔ فوج کے مطابق یہ آپریشن اُس وقت شروع ہوا جب پیر کی صبح عسکریت پسندوں نے بٹال کے گھنے جنگلات میں فوجی قافلے پر اچانک حملہ کیا۔

آپریشن کے دوران فینٹم نے عسکریت پسندوں کے خفیہ ٹھکانوں کا پتہ لگایا اور بارودی مواد کی شناخت میں بھی مدد فراہم کی، جس سے اہلکاروں نے فوری طور پر علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔ فوجی بیان کے مطابق ’’بدقسمتی سے عسکریت پسندوں کے ساتھ ایک قریبی مقابلے کے دوران فینٹم گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوا اور جان کی بازی ہار گیا۔‘‘

فوج کا کہنا ہے کہا کہ فینٹم نے فوجیوں کو بچانے کے لیے اپنی جان قربان کی، جو اس کی وفاداری اور بہادری کی علامت ہے۔ فینٹم، مئی 2020 میں پیدا ہوا اور اگست 2022 میں فوج میں شامل کیا گیا اور اس دوران وہ کئی اہم آپریشنز کا حصہ رہا۔ فوج نے فینٹم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: ’’فینٹم کی قربانی قومی سلامتی اور امن کے قیام کے لیے دی گئی عظیم قربانیوں میں ایک اور مثال ہے۔‘‘

س
فوجی آپریشن کے دوران فینٹم نامی فوجی کتا ہلاک ہو گیا (Photo Courtesy: Indian Army)

سینئر افسران نے فینٹم کی عظیم قربانی سراہا ہے۔ ڈیفنس پی آر او نے کہا: ’’فینٹم کی بہادری نے کئی زندگیاں بچائیں اور اس کا کردار آپریشن کی کامیابی میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ اس کی قربانی کو ہمیشہ عزت کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: اکھنور میں عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم میں فوج کا کتا ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.