جموں: جموں وکشمیر میں موسلا دھار بارشوں کے بیچ ڈوڈہ اور کرول رام بن میں دو لڑکے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کرول رام بن میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب اراضی کھسکنے کی وجہ سے مٹی کے تودے نیچے گر آئے جس کی زد میں تیرہ سال کا لڑکا بھی آیا اور وہ دریائے چناب میں غرقآب ہوا۔
کیو آر ٹی رام بن اور پولیس نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا تاہم دریائے چناب میں پانی کی سطح بڑھنے کے باعث ریسکیو ٹیموں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
دریں اثنا ڈوڈہ ضلع کے دیسہ کنڈا نالہ میں پیر کی دوپہر شدیدبارشوں کے دوران فردوس احمد گجر ولد قاسم گجر اپنے رہائشی مکان کے قریب واقع نالہ میں ڈوب کر لاپتہ ہو گیا ۔
معلوم ہوا ہے کہ پولیس اور مقامی لوگوں نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا تاہم اس دوران لڑکے کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا۔
جموں و کشمیر خاص کر وادی کے بیشتر اضلاع میں کئی دنوں سے مسلسل بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نیتجے میں دریائے جہلم کے نزدیک کئی بستیاں اور اہم سڑکیں زیر آب آگئے ہیں۔ جس کے چلتے صوبائی انتظامیہ نے احتیاط کے طور آج ( 30 اپریل) بروز منگل کو تمام اسکولوں کو بند کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔
صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے جانکاری دیتے ہوئے کہا ہے کہ، منگل کے روز سرینگر سمیت وادی کے سبھی اضلاع میں احتیاطی طورپر اسکول بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: