ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر کو اگلا فلسطین نہیں بننے دیں گے: آغا سید روح اللہ مہدی - JK Assembly Polls

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2024, 6:43 PM IST

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی پارٹیاں ابھی سے حکومت سازی اور اتحاد کے بارے میں باتیں کررہی ہیں۔ نیشنل کانفرنس اور ڈی پی پی کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی قیمت پر بی جے پی کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے جبکہ بی جے پی نے کہا کہ وہ حکومت سازی کے لئے صرف ہم خیال پارٹیوں سے اتحاد کرے گی۔

Won't let Kashmir to be next Palestine said Agha Syed Ruhullaha Mehdi
Won't let Kashmir to be next Palestine said Agha Syed Ruhullaha Mehdi (Etv bharat)

پلوامہ: آغا سید روح اللہ مہدی نے راجپورہ اسمبلی حلقہ کے لدھرمر علاقے میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس کسی بھی قیمت پر جموں و کشمیر میں حکومت بنانے کے لیے بی جے پی سے ہاتھ نہیں ملائے گی۔ آغا سید روح اللہ مہدی ممبر پارلیمنٹ نے انتحابی مہم کے سلسلہ میں آج جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کا دورہ کیا۔ روح اللہ مہدی نے راجپورہ حلقہ کے امیدوار غلام محی الدین میر کی انتحابی مہم میں شرکت کی۔

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں چند دن باقی رہ گئے ہیں اور جو امیدوار ان انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں وہ اپنے اپنے اسمبلی حلقوں میں انتحابی مہم زور شور سے جاری رکھیں ہوئے ہیں تاکہ عوام کو اپنے جانب راغب کیا جاسکے۔ انتخابی مہم کے دوران آغا سید روح اللہ مہدی نے کارکنوں اور مقامی لوگوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوسری جماعتوں کے امیدوار اور الیکشن لڑنے والے آزاد امیدواروں کو مرکز کی حمایت حاصل ہے اور ووٹ تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ممبر پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی ایک وقت کی ضرورت ہے تاکہ جموں و کشمیر کی ایک مضبوط اور جرات مندانہ آواز ان طاقتوں کا مقابلہ کر سکے جو جموں و کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ آغا سید روح اللہ مہدی نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کسی بھی قیمت پر جموں و کشمیر میں حکومت بنانے کے لیے بی جے پی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کی پارٹی بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملانے کے بارے میں سوچے گی تو وہ پارٹی کے فیصلے کی مخالفت کریں گے اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اگر سچ بولنا علیحدگی پسندی ہے تو مجھے علیحدگی پسند ہونے پر فخر ہے: انجینئر رشید

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.