ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شوپیاں، ٹریکٹر حادثے میں خاتون کی موت - Tractor Crushed woman to death

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 11, 2024, 12:21 PM IST

Tractor Crushes Woman to Death: شوپیاں میں ایک ٹریکٹر نے خاتون راہگیر کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہو گئی۔ پولیس نے ٹریکٹر ڈرائیور کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔

اس
سڑک حادثہ میں خاتون کی موت (فائل فوٹو)

شوپیاں (جموں کشمیر): جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں ایک دلدوز سڑک حادثہ میں خاتون کی موت واقع ہو گئی۔ ضلع کے پنجورہ علاقے میں ایک ٹریکٹر نے خاتون کو ٹکر ماری۔ خاتون کو خون میں لت پت فور طور پر ضلع اسپتال شوپیاں منتقل کیا گیا تاہم اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دی۔ اسپتال میں موجود ڈاکٹروں کے مطابق اسپتال پہنچنے سے قبل ہی خاتون کی موت واقع ہو چکی تھی۔

مقامی لوگوں کے مطابق ایک ٹریکٹر نے پنجورہ علاقے میں واقع زیارت شریف کے نزدیک ایک خاتون راہگیر کو ٹکر ماری اور ممکنہ طور پر اس کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ فوت ہوئی خاتون کی شناخت خرشی بانو زوجہ محمد صدیق حجام کے طور پر ہوئی ہے۔ شوپیاں پولیس نے اس حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، ٹریکٹر ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری اس حادثے کی بنیادی وجوہات میں شامل ہیں۔ پولیس نے ٹریکٹر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ادھر، وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں بھی ایک دلدوز سڑک حادثے میں غیر مقامی باشندے کی موت واقع ہو گئی۔ سرینگر لیہہ شاہراہ پر ایک گاڑی کھائی میں گر جانے سے پنجاب کا ایک رہائشی ہلاک جبکہ دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ وادی کشمیر میں سڑک حادثات میں ہو رہی اموات پر لوگوں نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سڑک حادثہ میں غیر مقامی شخص ہلاک - Punjab Resident Killed in Ganderbal

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.