ETV Bharat / jammu-and-kashmir

تین مارچ سے موسم میں بہتری کا امکان: محکمہ موسمیات - کشمیر میں بارشیں

Weather Update Kashmir محکمہ موسمیات کے اعلی افسر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں آج رات مزید بارش اور برف باری ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 3 مارچ سے موسم میں بہتری آسکتی ہے۔

weather-likely-to-improve-from-march-3-met-srinagar
تین مارچ سے موسم میں بہتری کا امکان: محکمہ موسمیات
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 2, 2024, 8:43 PM IST

تین مارچ سے موسم میں بہتری کا امکان: محکمہ موسمیات

سرینگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ رک رک کر جاری ہے۔ سرینگر سمیت صوبے جموں میں بھی آج موسلا دھار بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے اعلیٰ افسر نے اس حوالے سے بتایا کہ جموں و کشمیر کے بیشتر مقامات پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش و برفباری ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے بیشتر مقامات پر 2 مارچ کی رات تک مزید برف و باراں کا امکان ہے اور اس کے بعد اس میں کمی آسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پیچ کچھ مقامات پر خاص طور پر شمالی کشمیر، وسطی اور جنوبی کشمیر اور جموں ڈویژن کے پیر پنجال رینج کے اونچائی والے علاقوں میں بھاری برفباری ہوسکتی ہے۔محکمہ کے افسر نے مزید کہا کہ جموں ڈویژن کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور ژالہ باری کے امکانات بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مہینے کی 10 تاریخ تک موسم میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی گی،تاہم 6 سے 7 مارچ کی رات کے دوران ہلکی بارش/برفباری کے امکان ہے۔

مزید پڑھیں: سونمرگ سڑک کے ہنگ کے مقام پر برفانی تودہ گرآیا

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے خراب موسم کے پیش نظر پہلے ہی ایڈوائزری جاری کی تھی۔ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں برفانی تودے گر آنے کے خطرات رہتے ہیں نیز وادی میں مٹی کے تودے، چٹانیں کھسک آنے کے بھی امکانات ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.