ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں کے اضلاع میں بارش کی وجہ سے ندیوں او نالوں کی سطح آب میں اضافہ - Rainfall in jammu division - RAINFALL IN JAMMU DIVISION

جموں میں رات اور بدھ کی صبح ہونے والی موسلادھار بارش کی وجہ سے ندیوں او نالوں میں پانی کی سطح بڑھتی گئی۔ آئیے جانتے ہیں جموں وکشمیر کے مختلف اضلاع میں موسم کاحال۔

جموں کشمیر کے اضلاع میں موسم کا حال
جموں کشمیر کے اضلاع میں موسم کا حال (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 7, 2024, 1:13 PM IST

جموں: جموں ڈویژن کے کئی حصوں میں منگل کی رات اور بدھ کی صبح ہونے والی موسلادھار بارش کی وجہ سے ندیوں او نالوں کی سطح آب میں اضافہ درج کیا گیا۔ پہاڑوں پر ہونے والی بارش کے باعث دریائے توی اور چناب کے پانی کی سطح دن بھر بڑھتی رہی۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کئی سڑکیں بند رہیں۔ دھند اور بادل چھائے رہنے کی وجہ سے کٹرا-سنجیچٹ ہیلی کاپٹر سروس بھی بند رہی۔

موسم کی اس تبدیلی کے باعث پارہ گر گیا ہے۔ تاہم کشمیر میں موسم صاف ہونے کی وجہ سے سری نگر جموں سے زیادہ گرم رہا۔ موسمیاتی مرکز سری نگر کے مطابق ریاست کے کئی حصوں میں 13 اگست تک بارش کے امکانات ہیں۔ خراب موسم کی صورت میں متاثرہ علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، سیلاب اور پہاڑوں سے پتھر گرنے کا خدشہ ہے۔

راجوری بڈھل روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ سے تین گھنٹے تک ٹریفک بند رہی۔ سانبہ میں دیر رات سے صبح تک بارش کی وجہ سے کئی سڑکوں پر ٹریفک متاثر رہی۔ جی ایم سی ادھم پور میں ڈرین کا پانی بھر جانے کی وجہ سے کئی وارڈوں میں پانی داخل ہو گیا۔ پونچھ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر سورنکوٹ اور گاؤں درابہ میں پانی دکانوں اور گھروں میں داخل ہو گیا۔ مینڈھر میں ندی میں پانی بھرنے سے سڑکیں زیرآب آنے سے ٹریفک دو گھنٹے تک بند رہی۔

کٹھوعہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 117.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔ میدانی اور پہاڑی علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔ دیالچک چلہ روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔ پہاڑی علاقوں میں بجلی کا بنیادی ڈھانچہ بھی متاثر ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں جموں میں 48.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس میں دن کا درجہ حرارت 32.8 اور کم سے کم درجہ حرارت 25.0 ڈگری سیلسیس رہا۔ اسی طرح ریاسی میں 45.5 ملی میٹر، ادھم پور میں 101.6 ملی میٹر اور سانبہ میں 30 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: ترال کے کار مولہ میں بادل پٹھنے سے فصلوں کو نقصان
بانہال میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29.6، بٹوٹ میں دن کا پارہ 25.7 اور 17.8 ملی میٹر بارش، کٹرہ میں 29.0 اور بھدرواہ میں 31.8 ڈگری سیلسیس رہا۔ کشمیر ڈویژن میں موسم صاف ہونے کی وجہ سے گرمی محسوس کی جا رہی ہے۔ کشمیر کے بیشتر اضلاع میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری زیادہ ہے۔ دارالحکومت سری نگر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.7 ڈگری سیلسیس، معمول سے 3.8 ڈگری زیادہ، پہلگام میں 28.8 ڈگری سیلسیس اور گلمرگ میں 24.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت 12.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.