ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ہم استحصالی سیاسی قوتوں کو یہاں راج نہیں کرنے دیں گے اور کشمیریوں کی بات کریں گے، انجینئر رشید - JK Assembly Elections 2024

جماعت اسلامی سے اتحاد کے بعد عوامی اتحاد پارٹی کی جانب سے ترال میں سیاسی طاقت کا زبردست مظاہرہ کیا گیا۔ اس زبردست مظاہرہ میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

After the alliance with Jamaat e Islami, Engineer Rashid held a rally for Dr Harbaksh Singh
جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد کے بعد ترال میں عوامی اتحاد پارٹی کا طاقتور مظاہرہ (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2024, 4:44 PM IST

ترال، پلوامہ: جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کے لیے وادیٔ کشمیر میں انتخابی سرگرمیاں اپنے پورے شباب پر ہیں۔ جگہ جگہ مختلف ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ اسی طرح عوامی اتحاد پارٹی کی جانب سے اونتی پورہ اور ترال میں ایک میگا روڈ شو کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی قیادت عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید کر رہے تھے۔

جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد کے بعد ترال میں عوامی اتحاد پارٹی کا طاقتور مظاہرہ (ETV Bharat Urdu)
After the alliance with Jamaat e Islami, Awami Ittehad Party powerful show in tral
ہم استحصالی سیاسی قوتوں کو یہاں راج نہیں کرنے دیں گے اور کشمیریوں کی بات کریں گے، انجینئر رشید (ETV Bharat Urdu)

جب کہ اس موقع پر پارٹی کے سینیر لیڈر جی این شاہین اور پارٹی کے نامزد امیدوار ڈاکٹر ہربخش سنگھ بھی میگا روڈ شو میں موجود تھے۔ ترال بس اسٹینڈ میں ہزاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر رشید نے بتایا کہ کشمیر میں عبداللہ اور مفتی خاندان نے آج تک تباہی مچائی ہے اور اب لوگوں کو اس حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کر کے ان طاقتوں کے خلاف جمہوری طریقے سے ووٹ دینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: اے آئی پی اور کالعدم جماعت اسلامی کے درمیان اتحاد - AIP JeI Alliance

انہوں نے بی جے پی کی مرکزی حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کو ڈرو مت، اور ڈراؤ مت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہونا چاہیے۔ انجینئر رشید نے میڈیا کو بتایا کہ جماعت اسلامی اور عوامی اتحاد پارٹی مل جل کر اسمبلی انتخابات لڑے گی۔ جہاں ہمارا امیدوار ہوگا ہم وہاں ان کا تعاون کریں گے اور جہاں وہ امیدوار کھڑے کریں گے ہم ان کی حمایت کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.