ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ویشنو دیوی یاتری شجر کاری کو دیں گے فروغ - Vaishno Devi Shrine - VAISHNO DEVI SHRINE

Vaishno Devi Shrine to promote afforestation ویشنو دیوی شرائن بورڈ کی جانب سے ماحولیات کے تحفظ اور شجر کاری کو فروغ دینے کی غرض سے جون ماہ سے یاتریوں کو پرساد کے طور پر ایک پودا دیا جائے گا۔

س
ویشنو دیوی شرائن (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 22, 2024, 2:21 PM IST

ویشنو دیوی یاتری شجر کاری کو دیں گے فروغ (ای ٹی وی بھارت)

جموں (جموں کشمیر) : ماتا ویشنو دیوی کے درشن کرنے والے یاتریوں کو اب ’’ماتا بھون‘‘ سے پرساد کے طور پر ایک پودا دیا جائے گا، جسے یاتری گھر گھر پہنچائیں گے اور شجر کاری کو فروغ دیں گے۔ ویشنو دیوی شرائن بورڈ اس پہل کو جون کے پہلے ہفتے سے شروع کرنے جا رہا ہے۔ شرائن بورڈ کے عہدیداروں کے مطابق یہ پہل لوگوں میں ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے شروع کی گئی ہے تاکہ ہر گھر میں پودے لگائے جائیں اور لوگ زیادہ سے زیادہ ماحول کے تحفظ کے تئیں بیدار ہوں۔

شرائن بورڈ کا کہنا ہے کہ اس سے قبل وہ انتہائی کم نرخوں پر پودے فراہم کر رہے تھے تاہم اب جون کے پہلے ہفتے سے ماحولیاتی تحفظ کے لیے یاتریوں میں پودے بالکل مفت تقسیم کیے جائیں گے۔ شرائن بورڈ کی جانب سے نہاریکا بھون میں ایک کاؤنٹر قائم کیا جا رہا ہے جہاں یاتریوں کو پرشاد کے طور پر مختلف قسم کے پودے دئے جائیں گے اور عقیدت مند اپنی پسند کا پودا بھی لے جا سکتے ہیں تاکہ وہ پودے کو پرشاد کے طور پر آبائی علاقے لے جا سکیں اور اس کی دیکھ بھال کر سکیں۔

شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ انتظامیہ نے اس مقصد کے حصول کے لیے شمالی ہندوستان کی ہائی ٹیک نرسری تیار کی ہے، جس میں مختلف اقسام کے پودے دستیاب رکھے جا رہے ہیں۔ بورڈ انتظامیہ، جموں و کشمیر میں زیادہ تر پائے جانے والے درخت اور پودے شرددھالوؤں کو پرساد کے طور پر دینے جا رہی ہے۔ بورڈ انتظامیہ نے اب تک تری کٹ پہاڑوں میں تقریباً 5 لاکھ پودے لگانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی شرائن بورڈ انتظامیہ کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ہائی ٹیک نرسری میں تیار کیے جانے والے درخت اور پودے شری ماتا ویشنو دیوی جی کے تری کٹ پہاڑوں پر لگائے جائیں گے جس سے ہریالی میں اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ماتا وشنو دیوی کے پُرانے گھپا کو دن میں دو بار درشن کیلئے کھلا رکھا جائے گا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.