ETV Bharat / jammu-and-kashmir

محکمہ صحت و تعلیم میں خالی اسامیوں کو پُر کیا جا رہا ہے: سکینہ ایتو - SAKINA ITOO

وزیر تعلیم و صحت عامہ، سکینہ ایتو، نے اسلامک یونیورسٹی، اونتی پورہ کے فاؤنڈیشن ڈے کے موقع پر یونیورسٹی عملہ کو مبارکباد پیش کی۔

ا
سکینہ ایتو (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 13, 2024, 3:24 PM IST

وزیر تعلیم و صحت عامہ، سکینہ ایتو، نے کیا اسلامک یونیورسٹی کا دورہ (ای ٹی وی بھارت)

پلوامہ (جموں کشمیر) : وزیر صحت و طبی تعلیم، سکینہ ایتو، کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کے ہسپتالوں میں خالی اسامیوں کو پُر کیا جائے گا خاص کر طبی عملہ کی کمی کو دور کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ ایجوکیشن کا معیار بڑھانے کے لیے اقدامات حکومت کا مشن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت اور طبی تعلیم میں خالی پڑی اسامیوں کو جلد از جلد پر کرنے کی خاطر بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ان باتوں کا اظہار وزیر صحت وتعلیم، سکینہ ایتو، نے اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، (IUST) اونتی پورہ میں فاؤنڈیشن ویک کی تقریبات میں شمولیت کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ شعبہ صحت اور تعلیم میں نئی روح پھونکنے کی خاطر موجودہ سرکار کوشاں ہے۔ سکینہ ایتو نے کہا کہ جموں وکشمیر کے ہسپتالوں میں اگر چہ کچھ خامیاں ہیں تاہم موجودہ سرکار انہیں دور کرنے کرنے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرئےگی۔ اس سے قبل موصوفہ نے اسلامک یونیورسٹی کے فاؤنڈیشن ڈے تقریبات میں شمولیت کی جہاں انہوں نے یونیورسٹی کی کامیاب ترین اڑان پر یونیورسٹی عملہ کو مبارکباد پیش کی۔

سکینہ ایتو نے گزشتہ دہائی کے دوران یونیورسٹی کی کامیابیوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا: ’’گزشتہ برسوں کے دوران یونیورسٹی عملہ نے جس محنت اور لگن کا مظاہرہ کیا ہے وہ روز روشن کی طرح عیاں ہے۔‘‘ انہوں نے یونیورسٹی عملہ کو نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اسی طرح کی محنت اور لگن کو جاری رکھے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ترال اسپتال میں ایک مشین خراب، تین ماہ سے نہیں ہو رہا آنکھوں کا آپریشن

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.