گاندربل: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے فتح پورہ کے رہائشی علاقوں میں دو خواتین سمیت تین محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کو زخمی کرنے والا تیندوا آخر کار پکڑ لیا گیا۔ محکمہ جنگلات اور محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے گزشتہ 72 گھنٹوں سے بڑی مشقت کے بعد تیندوا کو قابو میں کرنے میں کامیاب رہے۔
فتح پورہ میں تیندوا کے پکڑے جانے پر مقامی باشندوں نے راحت کی سانس لی ہے۔انہوں نے کہاکہ رہائشی علاقوں میں تیندوا کے گھسنے سے مقامی باشندوں میں دہشت کا ماحول تھا۔لوگوں کا گھروں سے نکلنا بند ہو گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ جنگلات ،حکمہ وائیڈ لائیف اور پولیس کی ٹیمیں تیندوے کو قابو کرنے کے لئے پہنچیں۔ تیندوے نے اپنے حملے میں پانچ افراد کو زخمی کر دیا تھا جن میں دو خواتین شامل ہیں جبکہ محکمہ وائیڈ لائیف کے تین ملازم بھی شامل تھے۔زخمی ہونے والوں میں شبیر احمد خان،غلام محی الدین کوہلی اور ریاض احمد بھی شامل ہیں
یہ بھی پڑھیں:گاندربل: رہائشی علاقے میں تیندوا کے گھسنے سے دہشت کا ماحول - Leopard Found In Ganderbal
تاہم وائیڈ لائیف کے اہلکاروں نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر پولیس اور مقامی باشندوں کی مدد سے تیندوے کو قابو میں کیا۔ اس حوالے سے رینج افسر وائیڈ لائیف نے فون پر بتایا کہ اطلاع ملتے ہی اُنہوں نے اپنے ٹیموں کو علاقے میں روانہ کیا۔ بڑی مشقت کے بعد اُنہوں نے تیندوے کو قابو میں کیا۔ تاہم اس دوران اُن کے تین اہلکار زخمی ہوگئے جن کا علاوج و معالجہ چل رہا ہے۔