ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سڑک حادثے میں چار افراد زخمی - 4 Injured in Road Accident - 4 INJURED IN ROAD ACCIDENT

سیاحتی مقام سونہ مرگ کے قریب سڑک حادثے میں کم از کم 4 افراد زخمی ہو گئے۔

سڑک حادثے میں چار افراد زخمی
حادثے میں کار کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 10, 2024, 8:16 PM IST

گاندربل (جموں کشمیر) : وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں ایک ٹریفک حادثے کے دوران کار میں سوار دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ ضلع کے سیاحتی مقام سونہ مرگ کے قریب پیش آیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ضلع یمں سونہ مرگ کے قریب سربل علاقے میں ایک آلٹو کار زیر رجسٹریشن نمبر 3469-JK01W حادثہ کا شکار ہو گئی جس میں سوار چاروں افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

سڑک حادثے میں چار افراد زخمی (ای ٹی وی بھارت)

حادثے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر علاج و معالجے کے لئے پرائمری ہیلتھ سنٹر سونہ مرگ منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد سبھی زخمیوں کو بہتر علاج کے لئے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز) صورہ منتقل کیا گیا جہاں وہ اس وقت زیر علاج ہیں۔ ادھر، جموں کشمیر پولیس نے واقعے کا نوٹس لیکر کیس درج کر لیا ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں مزید کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔ حادثے میں گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ حادثے میں زخمی ہوئے افراد کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو پائی ہے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر خاص کر وادی میں ہر سال ٹریفک حادثات میں سینکڑوں افراد کی موت واقع ہو جاتی ہے جبکہ متعدد زخمی یا عمر بھر کے لیے معذور ہو جاتے ہیں۔ جموں و کشمیر میں سب سے زیادہ ٹریفک حادثات صوبہ جموں کے پہاڑی ضلع رام بن میں سرینگر جموں شاہراہ پر پیش آتے ہیں۔ ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنا اور سڑکوں کی خستہ حالت کو بڑھتے ٹریفک حادثات کی اہم وجوہات میں گردانا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Illegal Parking in Ganderbal: گاندربل میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کارروائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.