ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں میں ایک ہی رجسٹریشن نمبر پلیٹس والی دو مسافر بردار گاڑیاں ضبط - vehicles sized in jammu - VEHICLES SIZED IN JAMMU

جموں میں ایک ہی رجسٹریشن نمبر پلیٹس والی دو مسافربردار گاڑیوں کو ضبط کیا گیا اور ان کے ڈرائیوروں کو پوچھ گچھ کے لیے منگل کو پولیس نے حراست میں لیا گیا

جموں میں ایک ہی رجسٹریشن نمبر پلیٹس والی دو مسافر بردار گاڑیاں ضبط
جموں میں ایک ہی رجسٹریشن نمبر پلیٹس والی دو مسافر بردار گاڑیاں ضبط (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 2, 2024, 7:16 PM IST

جموں:مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر کے جموں میں ایک ہی رجسٹریشن نمبر پلیٹس والی دو کمرشل مسافر بردار گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ۔ضبط گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو پوچھ گچھ کے لیے منگل کو پولیس نے حراست میں لیا گیا۔

پولیس پولیس ترجمان نے اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہی رنگ کی دو ٹیکسیاں جموں کے بس اسٹینڈ کے علاقے سے مخصوص اطلاع پر ضبط کی گئیں۔ پولیس نے اپنے بیان میں بتایا کہ بس اسٹینڈ پولیس اسٹیشن کو اطلاع ملی کہ ایک ہی رجسٹریشن نمبر (JK08D4356) والی دو ایک جیسی گاڑیاں جنرل بس اسٹینڈ کے ارد گرد گھوم رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور دونوں گاڑیوں کو ضبط کر لیا گیا۔دو ڈرائیوروں، جن میں سے ایک کا تعلق سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے سے ہے اور دوسرا کا تعلق کشمیر سے ہے، کو پوچھ گچھ اور مزید تفتیش کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مینڈھر نے لوگوں سے جنگلات میں نہ جانے کی اپیل کی

پولیس نے مزید کہا کہ پورے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ پولیس نے کٹھوعہ میں اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفس سے تفصیلات طلب کر رہی ہے، جہاں گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.