ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ریچھ کے حملے میں دو افراد شدید زخمی - poonch Bear Attack - POONCH BEAR ATTACK

سرحدی ضلع پونچھ میں ریچھ کے بڑھتے ہوئے حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے منڈی علاقے کے باشندوں نے حکام سے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ریچھ کے حملے میں دو افراد شدید زخمی
ریچھ کے حملے میں دو افراد شدید زخمی (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 16, 2024, 11:55 AM IST

ریچھ کے حملے میں دو افراد شدید زخمی (ETV Bharat)

پونچھ (جموں کشمیر) : سرحدی ضلع پونچھ میں ریچھ کے حملے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ ریچھ کے حملہ میں زخمی ہونے والے افراد کی شناخت ضلع کے لوہیل بیلہ، منڈی علاقے سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ محمد رفیق ولد محمد دین اور 23 سالہ محمد اسحاق ولد محمد حسین کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمی افراد میں سے ایک کو نازک حالت میں سرینگر ریفر کر دیا گیا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق دونوں افراد اپنے کھیتوں میں کام کر رہے تھے کہ اچانک ان پر ریچھ نے حملہ کر دیا اور دونوں کو شدید زخمی کر دیا۔ مقامی لوگوں نے زخمی افراد کی چیخ و پکار سنی اور اور فوری طور پر بچاؤ کارروائی شروع کر دی۔ خون میں لت پت دونوں افراد کو فوری طور پر سب ضلع اسپتال منڈی پہنچایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ایک شخص کو نازک حالت میں سرینگر ریفر کر دیا گیا، جبکہ دوسرے شخص کا سب ضلع اسپتال منڈی میں علاج و معالجہ کیا جا رہا ہے۔

مقامی باشندوں نے ریچھ کے بڑھتے حملوں پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’جنگلی جانور، انسانوں پر حملہ آور ہو رہے ہیں لیکن متعلقہ محکمہ اور ضلع انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔‘‘ انہوں نے انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر جلد از جلد اس حوالے سے ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے تو لوگ متعلقہ محکمہ اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ لوہیل بیلہ کے آس پاس کے دیہات میں درجن سے زائد ریچھ انسانی بستیوں کے نزدیک گھومتے دیکھے گئے ہیں جس کی اطلاع محکمہ کو دی گئی ہے جبکہ اس بارے میں محکمہ انہیں پکڑ کر جنگل کا نیشنل پارک بھیجنے میں لیت و لعل کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ ادھر، سب ضلع اسپتال کے ایک ڈاکٹر کے مطابق ریچھ کے حملہ میں شہری کے کئی اعضاء پر شدید چوٹیں آئی ہیں اور اسے بہتر علاج و معالجہ کے لیے سرینگر ریفر کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ میں ریچھ کے حملے میں دو افراد زخمی - Bear Attack In Anantnag

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.