ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ کے رفیع آباد میں سڑک حادثہ، تین افراد ہلاک، 10 سے زیادہ لوگ زخمی - Road Accident In Baramulla

ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد کے پازل پورہ میں ہوئے ایک سڑک حادثے میں تین لوگوں کی موت ہوگئی جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔حادثے کے سبب گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہوئی۔

بارہمولہ کے رفیع آباد میں سڑک حادثہ، دو افراد ہلاک
رفیع آباد میں سڑک حادثہ (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 13, 2024, 12:24 PM IST

رفیع آباد، بارہمولہ میں سڑک حادثہ (etv bharat)

بارہمولہ: مرکز کے زیر انتظام ہوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباز کے پازل پورہ میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور گاڑی پر سے توازن کھو بیٹھا اور وہ کھائی میں جا گری۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

اطلاع ملتے ہی مقامی تھانے کی پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔ پولیس نے مقامی باشندوں کی مدد سے زخمیوں کو بارہمولہ میں واقع جی ایم سی ہسپتال میں داخل کرایا۔

اس حادثے میں تین لوگوں کی موت ہوئی ہے جب کہ 10 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے چند کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گاڑی کے اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بات بھی سامنےآئی ہے کہ گاڑی کی فٹنس سرٹیفیکیٹ فل ہے۔ ایسے میں یہ گاڑی کیسے سڑک پر چل رہی تھی، اس پر بھی مقامی باشندوں نے سوال اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں: سڑک حادثہ میں غیر مقامی شخص ہلاک

پولیس نے پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ غور طلب ہے کہ چند مہینوں قبل اوڑی کے بونیار علاقے میں بھی اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں کئی مارے گئے تھے۔ مقامی باشندوں نے حادثے کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.