ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: مزید دو لیڈروں نے بی جے پی کو الوداع کہہ دیا - JK Assembly polls

ضلع صدر سمیت بی جے پی کے مزید دو لیڈروں نے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے حلقوں میں امیدواروں کے انتخاب کے خلاف اپنی ناراضگی کا حوالہ دیتے ہوئے ہفتہ کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 1, 2024, 12:54 PM IST

جموں: بی جے پی کے مزید دو قائدین بشمول ایک ضلع صدر نے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے لئے اپنے حلقوں میں امیدواروں کے انتخاب کے خلاف ناراضگی کا حوالہ دیتے ہوئے ہفتہ کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔جموں کے مضافات میں چھمب اسمبلی حلقہ کے کھوور بلاک میں سینکڑوں بی جے پی کارکنوں نے وہاں سے سابق ایم ایل اے راجیو شرما کو میدان میں اتارنے کے خلاف ایک ریلی نکالی۔ بی جے پی کو یونین ٹیریٹری میں ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراضگی کا سامنا ہے۔

پارٹی کی جانب سے 26 اگست کو اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کرنے ک بعد کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔ پارٹی سے ناراض کارکنوں اور لیڈروں کو منانے کےلئے سرکردہ رہنماؤں کے بشمول مرکزی وزرا بھی متحرک ہیں تاکہ حالات کو مزید بگڑنے سے بچایا جاسکے۔ اس دوران پارٹی کے دو باغی لیڈروں نے پہلے ہی رامبن اور پڈر-ناگسینی اسمبلی حلقوں سے آزاد امیدوار کے طور پر اپنے کاغذات نامزدگی داخل کر دیے ہیں، جہاں 18 ستمبر کو پہلے مرحلہ کی رائے دہی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل کانفرنس اقتدار میں آئی تو افسپا ہٹانے کو ترجیح دے گی: عمر عبداللہ - Omar Abdullah on AFSPA

پارٹی کے سانبا ضلع کے صدر کشمیر سنگھ نے کہا کہ ’میں بھاری دل کے ساتھ پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں جس کے لیے میں نے 42 سال تک کام کیا‘۔ انہوں نے کہاکہ میں حالات سے مجبور ہوں، جب پارٹی نے ایک ایسے شخص کو ٹکٹ دیا جو نیشنل کانفرنس سے آیا ہے اور کئی دہائیوں سے ہمارے نظریہ کی کھل کر مخالفت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم نے سامبا میں بی جے پی کو مضبوط کیا اور جن سنگھ کے بانی شیاما پرساد مکھرجی اور بی جے پی کے نظریے کو آگے بڑھانے کے لیے بے شمار قربانیاں دیں۔ ہم نے آرٹیکل 370 کی تنسیخ کے لیے مظاہرے کیے اور ہڑتالیں کیں اور ٹکٹ اس کو دیا گیا جو ہمیشہ ہمارے نظریے کے خلاف تھا‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.