ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سوپور انکاؤنٹر: دوسرے دن بھی فائرنگ کا سلسلہ جاری، دو نامعلوم عسکریت پسند ہلاک - Sopore encounter - SOPORE ENCOUNTER

شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں جمعرات کی شام شروع ہوئے تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ جائے تصادم پر سکیورٹی فورسز بھاری تعداد میں تعینات ہیں۔ علاقے میں سبھی تعلیمی اداروں کو جمعہ کے روز بند کردیا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 26, 2024, 9:48 AM IST

Updated : Apr 26, 2024, 10:17 AM IST

سوپور انکاؤنٹر: دوسرے دن بھی فائرنگ کا سلسلہ جاری، دو نامعلوم عسکریت پسند ہلاک

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور نوپورہ علاقہ میں رات بھر تک جاری رہنے والی فائرنگ کے تبادلہ کے بعد جمعہ کو عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ دوبارہ شروع ہوا۔ ذرائع کے مطابق بتایا جا رہا ہے دو عسکریت پسند فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہوگئے ہیں۔
خبروں کے مطابق آج صبح تصادم کے مقام پر فائرنگ دوبارہ شروع ہوئی اور تقریباً دس منٹ تک جاری رہی۔ اس درمیان دو نامعلوم عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جمعرات کی دوپہر سے مسلسل دوسرے دن بھی علاقہ سخت محاصرے میں ہے۔

فائرنگ کے ابتدائی مرحلے میں دو فوجی زخمی ہوئے۔ جنہیں فوری طور پر ایم آئی اسپتال لے جایا گیا جہاں دونوں کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ آپ کو بتادیں کہ قبل ازیں جمعرات کی دیر شام اضافی سکیورٹی فورسز کے ساتھ علاقہ کو گھیرے میں لے لیا گیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ تصادم میں مصروف عسکریت پسند علاقہ سے فرار نہ ہو جائیں۔ واضح رہے کہ کشمیر کے شمالی علاقہ میں گزشتہ 48 گھنٹوں میں یہ دوسری کارروائی ہے۔ بانڈی پورہ ووڈس میں بدھ کو عسکریت مخالف آپریشن کے دوران دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

سوپور انکاؤنٹر میں ایک مقامی شہری زخمی - Encounter In Sopore

واضح رہے کہ اس سے قبل شمالی کشمیر چیک محلہ کے نو پورہ سوپور میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جمعرات کی شام تصادم آرائی شروع ہوئی تھی۔ پولیس نے بتایا تھا کہ چیک محلہ نو پورہ گاؤں سوپور میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی ایک خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز نے جمعرات کی شام گاؤں کو محاصرہ میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا تھا۔

Last Updated : Apr 26, 2024, 10:17 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.