ETV Bharat / jammu-and-kashmir

منڈی تمبرہ میں اسکوٹی سڑک حادثہ کا شکار - road accident In Poonch

Road Accident At Timbra: ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے تمبرہ علاقے میں واقع منڈی پونچھ شاہراہ پرہوئے سڑک حادثے میں دو افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ اس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

منڈی تمبرہ میں اسکوٹی سڑک حادثہ کا شکار
منڈی تمبرہ میں اسکوٹی سڑک حادثہ کا شکار (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 8, 2024, 1:25 PM IST

منڈی تمبرہ میں اسکوٹی سڑک حادثہ کا شکار (etv bharat)

منڈی: ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے تمبرہ علاقے میں واقع منڈی پونچھ شاہراہ پر ایک اسکوٹی (نمبر JK12B 4633) سڑک حادثہ کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجہ میں دو شدید طور پر افراد زخمی ہوگئے۔ مقامی باشندوں کے مطابق اسکوٹی پر دو افراد سوار تھے جن میں ایک خاتون اور ایک نوجوان شخص تھا۔

یہ لوگ پونچھ سے منڈی کی جانب رواں دواں تھے کہ اچانک ایک نجی گاڑی نے اسکوٹی کو ٹکر مار دی ۔اس واقعے کے بعد ڈرائیور گاڑی لے کر فرار ہوگیا۔اسکوٹی سڑک سے پھسل کر کھائی میں جاگری ۔اس دوران دو افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمی افراد کی شناخت زرینہ اختر زوجہ ممتاز احمد ڈار عمر قریب 50 سال، اشفاق احمد ولد ممتاز احمد ڈار عمر قریب 24 سال ساکنان اڑائی کے بطور ہوئی ہے۔

اس موقعے پر جموں و کشمیر پولیس اور مقامی باشندوں نے زخمیوں کو کھائی سے سڑک تک پہنچانے میں مدد کی۔ زخمیوں کو پونچھ ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیاجہاں دونوں افراد زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پونچھ سڑک حادثہ میں پولیس اہلکار سمیت دو ہلاک

مقامی باشندوں کے مطابق زخمی خاتون کی حالت تشویش ناک ہے۔پولیس کی جانب سے معاملہ درج کر مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق زخمی خاتون کو ضلع ہسپتال پونچھ سے مزید بہتر علاج و معالجہ کے لیے سورہ ہسپتال سرینگر منتقل کردیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.