ETV Bharat / jammu-and-kashmir

مارچ سے دو سو یونٹ فری بجلی فراہم کی جائے گی: تنویر صادق - TWO HUNDRED UNITS FREE ELECTRICITY

رکن اسمبلی تنویر صادق نے کہا کہ مارچ سے جموں وکشمیر کے لوگوں کو دو سو یونٹ بجلی مفت فراہم کی جائے گی۔

Tanveer Sadiq
مارچ سے دو سو یونٹ فری بجلی فراہم کی جائے گی: تنویر صادق (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 7, 2024, 5:03 PM IST

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلی اور رکن اسمبلی تنویر صادق نے کہا ہے کہ اگلے برس مارچ سے جموں وکشمیر کے لوگوں کو دو سو یونٹ بجلی مفت فراہم کی جائے گی۔ اس وقت ہماری ذمہ داری عوام کو بغیر کٹوتی کے بجلی فراہم کرنا ہے۔

ان باتوں کا اظہار تنویر صادق نے ہفتے کو سری نگر میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دو سو یونٹ بجلی مفت فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہیں لیکن اس موسم سرما کے دوران ہماری کوشش یہ ہے کہ ہم بغیر کسی خلل یا کٹوتی کے لوگوں کو بجلی فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سرکار آج ہی دو سو یونٹ بجلی مفت فراہم کر سکتی ہے لیکن اس سے کٹوتی کا بوجھ بڑھ جائے گا جو ہم اس وقت نہیں چاہتے ہیں۔ لہذا دو تین مہینے کے بعد یعنی مارچ سے، ہم لوگوں کو دو سو یونٹ فری بجلی فراہم کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں تنویر صادق نے کہا کہ ایل جی انتظامیہ اور عمر عبداللہ قیادت والی سرکار کے درمیان کوئی رسہ کشی نہیں ہے۔ جو لوگ ایسی باتیں کرتے ہیں، وہ ایل جی انتظامیہ اور سرکار کے درمیان مشکلات پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ جہاں تک ایل جی انتظامیہ اور سرکار کا تعلق ہے، دونوں کے درمیان کوئی رسہ کشی نہیں ہے۔ ایسے میں ہم چاہتے ہیں کہ یہاں دوہرا پاور سسٹم نہ ہو کیونکہ یہاں اب منتخب سرکار ہے۔ تنویر صادق نے مزید کہا ہمیں امید ہے کہ ریاستی درجہ جلد بحال کیا جائے گا جو لوگوں کا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ریاست کی بحالی کا وعدہ پورا کیا جائے اور مسلمانوں کو نشانہ بنانے سے گریز کیا جائے: عمر عبداللہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.