ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ، دو مفرور ملزمان 14 برس بعد پولیس گرفت میں - fugitives arrested - FUGITIVES ARRESTED

Two fugitives in police custody after 14 yearsجنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں پولیس نے سال 2010سے پولیس حراست سے بچنے کی کوشش کر رہے دو مطلوب ملزمان کو دھر دبوچا ہے۔

اننت ناگ، دو مفرور ملزمان 14 برس بعد پولیس گرفت میں

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 29, 2024, 12:52 PM IST

اننت ناگ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں عیشمقام پولیس ایسے دو ملزمین کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی جنہیں جموں کشمیر پولیس کو گزشتہ چودہ برسوں سے تلاش کر رہی تھی۔ حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت ریشی بل عیشمقام کے رہنے والے فرید شاہ ولد اکبر شاہ اور لٹرو عیشمقام سے تعلق رکھنے والے شوکت احمد شاہ ولد غلام احمد کے طور پر ہوئی ہے۔

اننت ناگ پولیس کے مطابق دونوں افراد کچھ مجرمانہ سرگرمیوں میں شامل تھے، اُن کے خلاف عیشمقام تھانہ میں زیر ایف آئی آر نمبر 23/2010 U/S 147, 348, 354 RPC اور 74/2010 U/S 454, 380 RPC بالترتیب مقدمات درج تھے۔ عدالت نے ان کے خلاف جنرل وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ وہ سنہ 2010 سے اپنی گرفتاریوں سے بچنے کے لئے روپوش تھے۔ تاہم پولیس کی مسلسل کوششوں کے بعد آخر کار پولیس انہیں ضلع اننت ناگ کے عیشمقام علاقہ سے 14 برس کے طویل عرصہ بعد گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ گرفتاری کے بعد دونوں مفرور افراد کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف ان کی مسلسل کارروائیوں کا مقصد معاشرے کو جرائم سے پاک رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرنا ہے۔ پولیس نے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا عزم کیا ہے۔ وہیں پولیس نے عوام الناس سے ایسے افراد، جو گرفتاری سے بچنے کے لیے ادھر ادھر بھاگتے پھرتے اور روپوش ہوتے ہیں، کو پکڑنے میں پولیس کا تعاون دینے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Fugitive Arrested at Srinagar Airport: سرینگر ائیرپورٹ سے ’مفرور‘ ملزم گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.