ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سائیں محمد رشید رح کا دو روزہ سالانہ عُرس پاک اختتام پزیر - two days urs pak In Mandi

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 14, 2024, 7:17 PM IST

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بلاک ساتھرہ میں واقع حضرت سائین محمد رشید رحمت اللہ علیہ کا دو روزہ سالانہ عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔اس موقع پر مختلف تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا۔

سائیں محمد رشید رح کا دو روزہ سالانہ عُرس پاک اختتام پزیر
سائیں محمد رشید رح کا دو روزہ سالانہ عُرس پاک اختتام پزیر (etv bharat)

منڈی: حضرت سائین محمد رشید رحمت اللہ علیہ کا دو روزہ سالانہ عرس مبارک کے پہلے دن قرآن خوانی،درود و اذکار کی محفل منعقد ہوئی۔اس میں مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ دوسرے روز علماء کرام کے بیانات پر مبنی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

دو روزہ عُرس پاک میں ضلع بھر کے مختلف مقامات سے مقتدر علماء کرام نے شرکت کی۔اس میں حضرت مولانا عبدالمجید قادری امام و خطیب غوثیہ جامع مسجد سرن, حضرت مولانا سید فاضل حسین قادری امام و خطیب مرکزی جامع تحصیل منڈی, حضرت مولانا مفتی بشارت حسین ثقافتی, حضرت مولانا خادم امام و خطیب مرکزی جامعہ مسجد ساتھرہ, حضرت مولانا حافظ نیاز, حضرت مولانا محمد عارف, سمیت دیگر مقامی علماء بھی موجود رہے۔

اس موقع پر علماء کرام نے اولیاء اللہ کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے اپنے مفصل اور مدلل بیانات سے عوام الناس کو مستفید کیا۔ انہوں نے تمام لوگوں کو اولیاء اللہ کے نقشہ قدم پر عمل کرنے کی تلقین کی۔

یہ بھی پڑھیں:ترال میں عقیدت واحترام کے ساتھ حضرت شاہ ہمدان رح کا سالانہ عرس منایا گیا - URS SHAREEF IN TRAL

اس حوالے سے سرپنچ محمد شبیر سمیت دیگر مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حضرت سائیں محمد رشید رحمت اللہ علیہ کو سائیں میراں بخش رحمت اللہ علیہ سے فیض ملا ہے اور انہوں نے بغیر کسی لالچ و تمعہ کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے۔اس کی وجہ سے گزشتہ تین سال سے ان کے سالانہ عُرس پاک میں زائرین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔بڑی تعداد میں زائرین عُرس پاک میں شرکت کر زیارت پر حاضری دیتے ہیں اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.