ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال، برفباری کے دوران مریضوں کو کیا گیا ریسکیو - کشمیر برفباری

Tral SDH admin rescued six patients برفباری کی وجہ سے پھنسے مریضوں کو ترال انتظامیہ نے ترجیحی بنیادوں پر اسپتال پہنچایا جن میں سے چھ حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔

برفباری کے دوران مریضوں کو کیا گیا ریسکیو

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 1, 2024, 8:18 PM IST

برفباری کے دوران مریضوں کو کیا گیا ریسکیو

پلوامہ (جموں کشمیر) : وادی کشمیر میں ہوئی برفباری کی وجہ سے جہاں لوگ کافی خوشی محسوس کر رہے ہیں وہیں اس برفباری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بھی بند ہو گئیں، جس کے دور دراز علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ برفباری کے بیچ جنوبی کشمیر کے سب ضلع اسپتال ترال کو کئی علاقوں سے کالز موصول ہوئیں جس کے بعد اسپتال انتظامیہ عملہ اور ایمبولنس روانہ کرکے چھ مریضوں کو نزدیک اسپتال پہنچا۔ ریسکیو کیے گئے مریضوں میں چار درد زہ میں مبتلا خواتین بھی شامل ہیں۔

برفباری کی پیشگوئی کے ساتھ ہی سبھی اضلاع میں انتظامیہ متحرک رہی اور برفباری کے فوراً بعد ہی سڑکوں پر سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا گیا۔ تاہم اس بیچ دور دراز علاقوں، دور افتادہ اور پہاڑی علاقوں میں ابھی بھی سڑکوں پر برف جمع ہے جس کے سبب لوگوں کو عبور و مرور میں مشکلات درپیش ہو رہی ہیں۔ ترال کے بالائی علاقوں میں آٹھ انچ سے ایک فٹ تک برف ریکارڈ کی گئی جس دوران انتظامیہ خاص کر محکمہ ہیلتھ کا عملہ مستعد ہے۔

دودھ مرگ، ترال سے تعلق رکھنے والی شمیمہ کے شہر محمد یونس نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زوجہ کا درد زہ شروع ہوا تو وہ برفباری کے سبب بند راستے کی وجہ سے کافی پریشان ہوئے۔ یونس نے فوری طور پر چند ساتھیوں کے ہمراہ اپنی زوجہ کو چارپائی پر اٹھا کر کہلیل تک پہنچایا اور بی ایم۔ و ترال کو فون کرکے مدد طلب کی۔ اسپتال انتظامیہ نے فوری طور پر ہائی ٹیک ایمبولینس بھیج کر حاملہ خاتون کو سب ضلع اسپتال ترال پہنچایا جہاں ان کا علاج کیا گیا اور انہوں نے تندرست فرزند کو جنم دیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زچہ بچہ دونوں صحت مند ہیں۔

مقامی آشا ورکر نے محکمہ صحت اور ترال انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: ’’موسم ناسازگار ہونے کے باوجود حاملہ خواتین کو یہاں لانے میں اسپتال انتظامیہ کامیاب ہوئی، جس کے لیے انتظامیہ ستائش کی مستحق ہے۔‘‘ ادھر، وزل، کلناڑ سے ریسکو کی گئی ایک اور حاملہ خاتون فاطمہ کے شوہر نے بتایا کہ درد زہ میں مبتلا اس کی اہلیہ کو ترال اسپتال، ایمبولنس میں پہنچایا گیا جس کے بعد پورے کنبے کو راحت نصیب ہوئی۔

مزید پڑھیں: کشمیر میں برفباری سے طویل خشک موسم کا خاتمہ

بی ایم او ترال، ڈاکٹر ظہر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ برفباری کے بعد ان کو درد زہ میں مبتلا خواتین کے اہل خانہ سے کالز موصول ہوئیں اور انہوں نے ترجیحی بنیادوں پر ریسکیو کارروائی شروع کی، حالانکہ کئی مقامات پر ایمبولنس برف بھی پھنس گئی تاہم عملہ نے ہمت نہیں ہاری اور مریضوں کو اسپتال پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ موصول ہوئی چھ کالز میں سے تین مریضوں کو ترال سب ضلع اسپتال پہنچایا گیا جبکہ دیگر کو نزدیکی طبی مراکز میں داخل کرایا گیا۔ تاہم انہوں نے عوام سے ان حالات میں انتظامیہ کو تعاون دینے کی بھی اپیل کی۔ ادھر، مقامی باشندوں نے محکمہ صحت کی ان کاوشوں کی کافی سراہنا کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.