ETV Bharat / jammu-and-kashmir

معراج العالم (ص) کے سلسلے میں ترال انتظامیہ کی میٹنگ منعقد - شب معراج

Shab e Meraj arrangments ایڈشنل ڈپٹی کشمنر ترال ساجد یحییٰ نقاش نے آفسران پر زور دیا کہ وہ معراج العالم کے مقدس دن کے موقع پر عوام کو بہتر خدمات بہم رکھے، تاکہ لوگ اس دن کو خوش اسلوبی سے منا سکے۔

tral-admin-chairs-meeting-for-shab-e-meraj-arrangments
معراج العالم (ص) کے سلسلے میں ترال انتظامیہ کی میٹنگ منعقد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 5, 2024, 6:42 PM IST

معراج العالم (ص) کے سلسلے میں ترال انتظامیہ کی میٹنگ منعقد

ترال( پلوامہ): پورے ملک کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں معراج العالم(ص) کی تقریبات سات فروری کو عقیدت واحترام کے ساتھ منائے جائے گی۔اس سلسلے میں سرکاری انتظامیہ معقول انتظامات کے لیے متحرک ہوچکی ہیں۔

سب ضلع ترال میں معراج العالم(ص) کی تقریبات کو تزک واحتشام کے ساتھ منانے کے لیے آج اے ڈی سی آفس ترال میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا، جس کی صدارت اے ڈی سی ترال ساجد نقاش نے کی جبکہ اس موقع پر ترال اور آری پل تحصیلوں کے تحصیلدار اور دیگر سیکٹورل آفیسران نے شمولیت کی۔اس موقع پر اے ڈی سی نے آفسران پر زور دیا کہ وہ مقدس دن کے موقع پر عوام کو بہتر خدمات بہم رکھے، تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی دقت کا سامنا کرنا پڑے۔

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے اے ڈی سی ترال ساجد نقاش نے بتایا کہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تقریبات کے حوالے سے جائزہ میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں انتظامات کو لیکر سیر حاصل بحث کی گئی جبکہ اس بڑے دن کے تہوار سے قبل مارکیٹ چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا جائے گا تاکہ عوام کو ناجایز منافع خوروں سے نجات دلایا جائے اور اس حوالے سے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: شب معراج کے موقع پر نمازوں کی پابندی کرنے کی تلقین

خیال رہے کہ شب معراج وہ شب ہے جب اللہ رب العزت نے اپنے حبیب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا اور پانچ نمازوں کا تحفہ عطا کیا۔ معراج عالم کے بڑے دن پر اہل ایمان خصوصی عبادات کا اہتمام کرتے ہیں، نوافل ادا کرتے ہیں، وہیں درود وازکار اور نعت خوانی کی خصوصی محفلیں بھی آراستہ کی جاتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.