ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک ایک بار پھر بند - kashmir

سرینگر جموں شاہراہ پر زیادہ ایام تک ٹریفک بند رہنے سے کشمیر میں غذائی اجناس کی قلت پیدا ہو جاتی ہے۔

سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک ایک بار پھر بند

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 12, 2024, 1:05 PM IST

سرینگر (نیوز ڈیسک) : وادی کشمیر کو زمینی راستے سے جموں سمیت ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر منگل کی صبح ٹریفک کی نقل و حمل ایک بار پھر روک دی گئی۔ محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ شاہراہ پر ضلع رام بن میں ڈلواس کے مقام پر سڑک کی سطح کو بہتر بنانے کے لئے مٹی کو ہٹایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔ انہوں نے عوام سے ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔

ٹریفک حکام نے بتایا کہ سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل سرینگر سے جموں کی طرف رواں دواں ہے تاہم ڈلواس پر سڑک کی سطح خراب ہونے اور سنگل لین کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل سست ہے۔ یاد رہے کہ سرینگر جموں شاہراہ پر عام طور پر صوبہ جموں کے پہاڑی ضلع رام بن میں ہی سڑک کھسکنے یا مٹی کے تودے گر آنے سے ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہوجاتی ہے۔ اور شاہراہ کے دونوں طرف درماندہ گاڑیوں کی لمبی قطار لگ جاتی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران سرینگر جموں شاہراہ ضلع رام بن میں تودے گرآنے، زمین کھسکنے کی وجہ سے ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند تھی۔ شاہراہ زیادہ دیر تک بند رہنے سے وادی کشمیر میں غذائی اجناس کی قلت پیدا ہو جاتی ہے۔

ادھر، جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والی مغل شاہراہ کے علاوہ سری نگر - لیہہ شاہراہ پر بھی برفباری کے سبب ٹریفک مسلسل بند ہے۔ حکام کی جانب سے برف صاف کرنے کا عمل شروع جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Jammu-Srinagar National Highway Closed: شدید برفباری کے سبب جموں سرینگر قومی شاہراہ بند

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.