ETV Bharat / jammu-and-kashmir
پلوامہ میں ٹریفک جام سے عوام پریشان - Pulwama Traffic Jam - PULWAMA TRAFFIC JAM
Traffic Jam in Pulwama Town پلوامہ میں ٹریفک جام سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں نے انتظامیہ سے ٹریفک جام کے بڑھتے مسئلہ پر فوری طور قابو پانے کی اپیل کی ہے۔
Published : Mar 30, 2024, 6:08 PM IST
پلوامہ (جموں کشمیر): قصبہ پلوامہ میں ٹریفک جام روز کا معمول بن چکا ہے جس کی وجہ سے راہگیروں، مسافروں کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹرز کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں کو ٹریفک جام کی وجہ سے منٹوں کے سفر کے لیے گھنٹوں کا وقت لگتا ہے۔ ٹریفک جام کی وجہ سے قصبہ پلوامہ کے تاجروں کو بھی ناقابل تلافی نقصان سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔
فیاض احمد نام کے ایک مقامی تاجر نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ قصبہ پلوامہ میں ٹریفک جام کو جلدی حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ضلع انتظامیہ اور متعلقہ محکمے کو اس کے لئے بہت محنت کرنی ہوگی۔‘‘ انہوں نے کہا حکام سے پلوامہ میں ٹریفک کو مناسب طریقے سے منظم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے عوام سے اپنی گاڑیاں نو پارکنگ زون میں کھڑی نہ کرنے کی بھی تلقین کی جس کے لیے انہوں نے متعلقہ محکمہ کو بازار میں روزانہ کی بنیاد پر باقاعدگی سے مہم چلانے کا مشورہ دیا۔ فیاض احمد نے ٹریفک کو ریگولیٹ کرنے کے لیے علاقے میں ٹریفک لائٹس نصب کرنے کی بھی سفارش کی جس سے قصبہ پلوامہ میں ٹریفک جام سے نمٹنے میں مدد مل سکے گی۔
رؤف رشید نامی ایک اور تاجر نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے قصبہ میں ٹریفک جام سے نمٹنے کے لیے قدیم بس اسٹینڈ کو نئے بس اسٹینڈ درسو میں منتقل کیا تھا لیکن پھر بھی روز بہ روز ٹریفک جام میں اضافہ ہی دیکھنے کو مل ریا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلوامہ میں ٹریفک جام کاروباری برادری اور بازاروں میں آنے والے لوگوں کے لئے پریشانی کا باعث بن رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گاندربل میں ابتر ٹریفک نظام سے عام لوگ پریشان