ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بڈگام میں معمر سیاح کی حرکت قلب بند ہونے سے موت - Death of a tourist

Indore Tourist Dies of Heart Attack ریاست مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک معمر شہری کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہو گئی۔

بڈگام میں معمر سیاح کی حرکت قلب بند ہونے سے موت
بڈگام میں معمر سیاح کی حرکت قلب بند ہونے سے موت (فائل فوٹو)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 23, 2024, 11:52 AM IST

بڈگام (جموں کشمیر) : وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں ریاست مدھیہ پردیش کا معمر سیلانی حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہو گیا۔ ایک عہدیدار نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک معمر سیاح جس کی عمر تقریباً 72 سال بتائی گئی ہے، بدھ کی شام کو سیاحتی مقام دودھ پتھری میں اچانک بے ہوش ہو گیا جس کے بعد اسے فوری طور پر سب ضلع اسپتال خان صاحب پہنچایا گیا جہاں پر تعینات ڈاکٹروں کے مطابق اسپتال پہنچانے سے قبل ہی سیاح کی موت واقع ہو گئی تھی۔

فوت ہوئے معمر سیاح کی شناخت للت کمار بندی ولد شوباگ مل ساکن اندور، مدھیہ پردیش کے طور پر ہوئی ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ طبی و قانونی کارروائیوں کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے ان کے آبائی مقام واقع اندور مدھیہ پردیش روانہ کر دیا جائے گا۔ ادھر، ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سرینگر سمیت جنوبی کشمیر میں بھی حرکت قلب بند ہونے سے کئی سیاحوں کی موت واقع ہو چکی ہے۔ گزشتہ ماہ کی 13تاریخ کو معروف سیاحتی مقام پہلگام میں گجرات سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سیاح کی دل کا درہ پڑنے سے موت واقع ہو گئی، اسی روز ایک اور سیاحتی مقام سونہ مرگ میں بھی امریکی سیاح کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: گجرات کے سیاح کی پہلگام میں حرکت قلب بند ہونے سے موت - Tourist Dies in Pahalgam

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.