سرینگر:وزیراعظم نریندر مودی کی کشمیر آمد کے پیش نظر مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں واقع سرینگر جموں قومی شاہراہ پر بھی سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ سری نگر جموں قومی شاہراہ پر سیکورٹی فورسز تیزی سے گشت کر رہے ہیں وہی قصبہ میں فورسز کی نفری بڑا دی گئی ہے۔
قومی شاہراہ کے اکثر مقامات میں جگہ جگہ پر گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی ہے وہیں مشکوک افراد کی جامہ تلاشی کے علاوہ شناختی کارڈ بھی چیک کئے جا رہے ہیں۔وزیراعظم کا 10 واں بین الاقوامی یوگا دن خوش اسلوبی سے انجام دینے کے لیے جہاں وادی بھر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔ وہیں کسی بھی امکانی گڑ بڑی سے نمٹنے کے لیے فورسز کی بھاری تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ اہم اور حساس مقامات پر سیکورٹی اہلکاروں کو متحرک کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم مودی کے دورے پر سیاسی جماعتوں نے کیا کہا
قومی شاہراہ پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کے علاوہ ڈرون سے بھی نظر گزر رکھی جا رہی جا رہی ہے ۔سری نگر جانے والے راستوں پر جگہ جگہ پر عارضی ناکے لگا کر نہ صرف گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی ہے بلکہ راہ گیروں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ جموں کشمیر پولیس۔ سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے علاوہ فوجی اہلکاروں کو اہم اور حساس علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔