ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرینگر کے راجوری کدل میں آتشزدگی سے تین رہائشی مکان خاکستر - fire at Srinagar - FIRE AT SRINAGAR

سرینگر کے پرانے شہر راجوری کدل علاقے میں خوفناک آتشزدگی میں کم از کم 3 رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔ اس دورن اگرچہ کافی مالی نقصان ہوا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

THREE RESIDENTIAL HOUSES GUTTED IN FIRE AT RAJORI KADAL IN SRINAGAR
سرینگر کے راجوری کدل میں آتشزدگی سے تین رہائشی مکان خاکستر (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 7, 2024, 9:34 PM IST

جموں و کشمیر: سرینگر کے پرانے شہر راجوری کدل علاقے میں آتشزدگی کی ایک خوفناک واردات میں کم از کم 3 رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔ یہ حادثہ اتوار کی سہ پہر پیش آیا۔ آگ ایک رہائشی مکان میں لگی تھی لیکن آگ کی شدت نے آناًفاناً میں متصل مزید دو مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اس دورن اگرچہ کافی مالی نقصان ہوا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ آگ لگنے کے واقع کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے عملہ آگ بجھانے کے لیے موقع پر پہنچ گئے، تاہم علاقہ گنجان ہونے کے باعث فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کو آگ پر قابو پانے کے لیے کافی مشقت کرنی پڑی۔

آگ بجھانے کی اس کارروائی کے دوران فئر اینڈ ایمرجنسی محکمے کا ایک اہلکار زخمی بھی ہوگیا، تاہم اس سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہوسکی۔ البتہ پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ اک ہفتے سے وادی کشمیر میں آگ کی وارداتوں میر غیر معمول اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل بوہری کدل علاقے میں آتشزدگی میں مسجد، 20 دکان اور7 مکان جل کر خاکستر ہوگئے تھے اور اس کے بعد ایک اور بھیانک آگ کی واردات میں سرینگر کے عیدگاہ علاقے میں ایک مسجد اور کئی رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

سرینگر میں خوفناک آتشزدگی، ایک مسجد 20 دکان اور7 مکان خاکستر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.