ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بانڈی پورہ میں عید کی خوشی ماتم میں تبدیل، شبانہ آتشزدگی میں کئی مکان خاکستر - BANDIPORA NOCTURNAL BLAZE

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 19, 2024, 1:59 PM IST

Updated : Jun 19, 2024, 2:30 PM IST

شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں شبانہ آتشزدگی کے دوران تین رہائشی مکان خاکستر ہو گئے، آگ کے سبب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ا
بانڈی پورہ میں شبانہ آتشزدگی (ای ٹی وی بھارت)
بانڈی پورہ میں شبانہ آتشزدگی، عید کی خوشی ماتم میں تبدیل (ای ٹی وی بھارت)

بانڈی پورہ (جموں کشمیر): شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں عید کی خوشی اس وقت ماند پڑ گئی جب منگل اور بدھ کی درمیانی شب ضلع کے بازی پورہ، اجس گاؤں میں تین رہائشی مکان اور ان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے سبب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ کے سبب رہائشی مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ایک عہدیدار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’آگ، دوران شب ایک رہائشی مکان سے اچانک نمودار ہوئی جس نے اپنے نزدیکی دو دیگر مکانات کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔‘‘ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ آگ اس قدر بھیانک اور تیز تھی کہ اس نے آناً فاناً تینوں مکانات کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔ لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے پولیس اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کو مطلع کیا اور فائر ٹینڈرز نے بروقت کارروائی کرکے آگ پر قابو پالیا اور آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔

عہدیداروں نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ بجلی شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے تاہم آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم کرنے کے لیے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر لیا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ آگ کے سبب املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے تاکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دریں اثناء، مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ سے متاثرہ کنبوں کی فوری امداد اور بازآبادکاری کی اپیل کی ہے تاکہ انہیں آگ کے سبب ہوئے نقصان کا کچھ حد تک ازالہ کرنے میں مدد حاصل ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ میں آتشزدگی، رہائشی مکان کو نقصان

Last Updated : Jun 19, 2024, 2:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.