ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں سہ روزہ آیوش کانفرنس کا اہتمام - CONFERENCE IN ISLAMIC UNIVERSITY

اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی اونتی پورہ میں جمعرات کو سہ روزہ " آیوش کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں آیوش کانفرنس کا انعقاد
اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں آیوش کانفرنس کا انعقاد (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 19, 2024, 1:11 PM IST

Updated : Oct 19, 2024, 2:06 PM IST

اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں آیوش کانفرنس کا انعقاد (Etv Bharat)

اونتی پورہ: اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی اونتی پورہ میں جمعرات کو "آیوش برائے صحت مند زندگی: انٹگریٹنگ انڈین اینڈ ماڈرن سسٹم آف میڈیسن" کے موضوع پر سہ روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا افتتاح ڈاکٹر این ظہیر احمد ڈاریکٹر جنرل سینٹرل کونسل فار ریسرچ اینڈ یونانی میڈیسن نے کیا جب کہ اس موقعے پر وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

یہ تقریب متعدد طبی پیشہ ور افراد کو اکٹھا کرنے، روایتی اور جدید نظام علاج پر تبادلہ خیال کرنے کے مقصد سے منعقد کی گئی۔ اس کانفرنس میں ملک اور دنیا بھر سے اسکالرز اور پریکٹیشنرز شرکت کر رہے ہیں۔

سکمز صورہ کے ڈائریکٹر پروفیسر محمد اشرف گنائی نے اپنے خطاب میں یونیورسٹی کی جانب سے اس طرح کا پروگرام منعقد کرانے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں ڈرون ٹیکنالوجی پرسمینار کا انعقاد

مہمان خصوصی ڈاکٹر این ظہیر احمد نے بتایا کہ ملک کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر بھی آیوش طرز علاج مقبول ہو رہا ہے۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے اسلامک یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو نے بتایا کہ سہ روزہ کانفرنس کے دوران سو سے زیادہ ریسرچ پیپرز پڑھے گئے اور متعدد پیشہ ور ماہرین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آج کانفرنس کا آخری دن ہے۔

مزید پڑھیں: اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ کا تیسرا کانووکیشن

Last Updated : Oct 19, 2024, 2:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.