ETV Bharat / jammu-and-kashmir

عاشورہ جلوس پُرامن طریقے سے انجام دینے کے لیے عزاداروں نے بھرپور تعاون پیش کیا۔ کشمیر کمشنر - Muharram Procession in Kashmir - MUHARRAM PROCESSION IN KASHMIR

Muharram Procession in Jammu and Kashmir: کشمیر کے صوبائی کمشنر وجے کمار بدھوری نے کہا ہے کہ عاشورہ جلوس پُرامن طریقے سے انجام دینے کی خاطر عزاداروں نے بھرپور تعاون پیش کیا۔

mourners offered full cooperation to conduct Ashura procession in a peaceful manner. Vijay Kumar
عاشورہ جلوس, عزاداروں نے بھرپور تعاون پیش کیا۔ کشمیر کمشنر (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 17, 2024, 5:04 PM IST

سرینگر: عاشورہ دس محرالحرام کی مناسبت سے وادیٔ کشمیر میں آج مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر مقدس مقامات پر مجالس عزا کا اہتمام کیا گیا۔ وہیں ضلع سرینگر میں سب سے بڑا ذو الجناح کا جلوس بٹہ کدل لال بازار سے برآمد ہوکر زڈی بل میں اختتام پذیر ہوا۔ ایسے میں اس جلوس عزا کو احسن اور پرامن طریقے سے انجام دینے کی خاطر جہاں ضلع انتظامیہ نے اپنے طور پر تیاریاں عمل میں لائی ہیں۔ وہیں سکیورٹی کے اعتبار سے پولیس نے بھی معقول انتظامیہ کیے ہیں۔

عاشورہ جلوس کے لیے عزاداروں نے بھرپور تعاون پیش کیا۔ کشمیر کمشنر (ETV Bharat Urdu)

یہ بھی پڑھیں:

ڈل جھیل کے شکارا میں عزاداروں نے محرم کا جلوس نکالا - Shikaras Procession in Dal Lake

اس موقع پر صوبائی کمشنر کشمیر نے کہا کہ عاشورہ کے دن کے تعلق سے صاف پانی کی فراہمی، بجلی، صفائی ستھرائی اور صحت کی خدمات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ تاکہ عزاداروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ عزادار نے بھی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جس کے نتیجے میں عاشورہ کا یہ جلوس اپنے روایتی راستوں سے بہتر اور پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔

عاشورہ جلوس پُرامن طریقے سے انجام دینے کے لیے عزاداروں نے بھرپور تعاون پیش کیا۔ کشمیر کمشنر
عاشورہ جلوس پُرامن طریقے سے انجام دینے کے لیے عزاداروں نے بھرپور تعاون پیش کیا۔ کشمیر کمشنر (ETV Bharat Urdu)
ادھر آئی جی پی کشمیر ودھی کمار بردی نے کہا کہ جموں وکشمیر کی پولیس کی جانب سے حفاظت کے معقول انتظامات کیے گیے ہیں۔ جگہ جگہ پولیس اور سکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ وی کے بردی نے مزید کہا کہ بٹہ کدل لال بازار سے زڈی بل سے جن راستوں سے جلوس عزا گزرا ان راستوں پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رہے اور عاشورہ جلوس بھی پرامن اور احسن طریقے سے انجام پائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لال چوک سے زڈی بل تک جلوس کا اجازت نہ دینا صوبائی انتظامیہ کا فیصلہ ہے تاہم امن وقانون کی صورتحال کو برقرار رکھنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
mourners offered full cooperation to conduct Ashura procession in a peaceful manner. Vijay Kumar
عاشورہ جلوس پُرامن طریقے سے انجام دینے کے لیے عزاداروں نے بھرپور تعاون پیش کیا۔ کشمیر کمشنر (ETV Bharat Urdu)
واضح رہے کہ زڈی بل علاقے کے علاوہ وادی کے دیگر شیعہ اکثریتی والے علاقوں میں تعزیہ، علم اور ذوالجناح کے چھوٹے بڑے جلوس نکالے گئے۔ جن میں عزاداروں کی کثیر تعداد نے غم حسین میں ماتم، گریہ وزاری اور سینہ کوبی کی۔ جب کہ اختتام پر مرکزی امام بارگاہوں میں شام غریباں کی مجالس کا اہتمام بھی ہورہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.