کوکرناگ: تحصیل دار لارنو کی سربراہی میں محکمہ مال کے اہلکاروں نے آج کھریٹی لارنو میں واقع ایک سی ایس سی سینٹر اور ایک ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے والی دکان کا اچانک معائنہ کیا۔
اس دوران تحصیل دار لارنو کو شک ہوا کہ یہ دونوں مراکز دستاویزات کی جعلسازی میں ملوث ہیں۔ جن میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ پر اسکین شدہ دستخط لگانا اور ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے لیے درخواست دیتے وقت جعلی پی آر سی کا استعمال کرنا شامل ہے۔
اس موقع پر محکمہ مال کے افسران نے استعمال میں لائے جانے والے آلات کو مزید تفتیش کے لیے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ اطلاع ہے کہ دونوں مراکز کی جانب سے خلاف ورزی کی گئی ہے۔ جانچ مکمل ہونے تک دونوں مراکز کی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:
- کوکرناگ تصادم : این آئی اے نے دو عسکریت پسند معاونین کے خلاف چارج شیٹ دائر کیا
- گول حملے میں ملوث ملزمان کے دو مکان اور دکان ضبط، ایس آئی یو
نیز دیگر سی ایس سی مراکز اور آن لائن خدمات والی دکانوں کو سخت ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کسی بھی غلط کام کو انجام نہ دیں یا کسی بھی دستاویز کی جعلسازی نہ کریں۔ ایسا کرنے پر اس شخص کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔