ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سی آر پی ایف کی جانب سے طبی کیمپس کے انعقاد کا سلسلہ جاری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 29, 2024, 7:59 PM IST

CRPF organised free medical camp in anantnag سویک ایکشن پروگرام کے تحت سی آر پی ایف کی دو بٹالینز نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں طبی کیمپ کا انعقاد کیا، جبکہ ادویات بھی مفت تقسیم کیں۔

سی آر پی ایف کی جانب سے طبی کیمپس کے انعقاد کا سلسلہ جاری
سی آر پی ایف کی جانب سے طبی کیمپس کے انعقاد کا سلسلہ جاری
سی آر پی ایف کی جانب سے طبی کیمپس کے انعقاد کا سلسلہ جاری

اننت ناگ (جموں کشمیر) : سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 40 اور 164 بٹالین کے اشتراک سے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے دیالگام میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ طبی کیمپ میں آئے لوگوں کا ماہر ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کیا اور انہیں طبی مشوروں سے بھی نوازا، جبکہ اس موقع پر سی آر پی ایف کی جانب سے ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں۔

سی آر پی ایف کی جانب سے سیوک ایکشن پروگرام کے تحت یہ مفت میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا تھا جس میں دیالگام سمیت ملحقہ دیہات کے کئی افراد نے شرکت کی۔ سی آر پی ایف افسران نے بتایا کہ لوگوں کی فلاح وبہبود کے لئے وقتاً فوقتاً اس طرح کے کیمپس کا اہتمام عمل میں لایا جاتا ہے اور اسی نیک پہل کے چلتے سی آر پی ایف کی 40 بٹالین اور 164 بٹالین کی جانب سے غریب اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لئے آج اس طرح کا مشترکہ پروگرام منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’سی آر پی ایف کے جوان ہر صورت میں لوگوں کا دفاع اور خدمت کرنے کے لئے پیش پیش رہتے ہیں اور اس طرح کی کوششیں آئندہ بھی جاری رہیں گیں تاکہ عوام کو راحت پہنچائی جا سکے۔‘‘

مزید پڑھیں: اونتی پورہ: سی آر پی ایف کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ

مقامی باشندوں نے سی آر پی ایف کے اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے کیمپ کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی۔ لوگوں نے بتایا کہ نہ صرف سی آر پی ایف نے ماہر ڈاکٹروں کو مدعو کیا تھا بلکہ مہنگائی کے اس دور میں ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں، جس سے غریب لوگوں کو کافی راحت پہنچی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.