ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سری نگر لیہہ ہائی وے پر نالہ سندھ میں کار گر گئی، تین افراد ہلاک - Accident In Ganderbal - ACCIDENT IN GANDERBAL

Srinagar Leh Highway Incident: گگن گیر سونمرگ میں تیز رفتار تویرا گاڑی پھسل کر نالہ سندھ میں غرقاب ہوگئی۔ گاڑی میں آٹھ مسافر سوار تھے، جن میں سے تین کی موت ہوگئی ہے، جب کہ دو لاپتہ ہیں اور تین کو بچالیا گیا ہے۔

The car fell into Nullah Sindh on the Srinagar-Leh Highway. Three people were killed

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 29, 2024, 4:08 PM IST

سری نگر لیہہ ہائی وے پر نالہ سندھ میں کار گر گئی، تین افراد ہلاک

گاندربل: گاندربل کے گگن گیر سونمرگ علاقہ میں آٹھ مسافروں کو لے کر جا رہی ایک تویرا گاڑی سڑک سے لڑھک کر نیچے نالے سندھ میں گر گئی، جس کے نتیجہ میں گاڑی میں سوار آٹھ مسافر غرقاب ہوگئے۔ تاہم ایس ڈی آر ایف، پولیس اور آرمی نے بچاؤ کارروائی کر کے اگرچہ تین مسافروں کو بچا لیا جب کہ اس سانحہ میں تین مسافروں کی موت واقع ہوئی ہے اور دو مسافر آخری اطلاع ملنے تک لا پتہ تھے۔ جن کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Accident In Ganderbal: گاندربل سڑک حادثے میں پانچ افراد زخمی

واضح رہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تویرا گاڑی زیر نمبر JK13B 8950 سونمرگ سے واپس گاندربل کی طرف آرہی تھی اور تیز رفتاری کی وجہ سے گگن گیر کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پر پھیلن ہونے کی وجہ سے نالہ سندھ میں جاگری جس کے نتیجہ میں گاڑی میں سوار تمام مسافر پانی کے بہاؤ میں بہہ گئے۔ تاہم پولیس، فوج، ایس ڈی آر ایف اور مقامی لوگوں نے بچاؤ کارروائی شروع کر کے تین افراد کو بچالیا۔ جنہیں زخمی حالت میں گنڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جب کہ پانچ افراد کو پانی کا تیز بہاؤ اپنے ساتھ لیا گیا۔ جن میں سے تین افراد کی لاشوں کو بازیاب کیا گیا جب کہ آخری اطلاع ملنے تک دو افراد لاپتہ تھے۔ جن کی تلاش خبر لکھے جانے تک جاری تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.