پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں گزشتہ شب تیز ہواؤں سے مختلف علاقوں میں زبردست نقصانات ہونے کی اطلاع ہے۔موصولہ اطلاع کے مطابق ضلع پلوامہ کے پنجگام علاقے میں کل رات دیر گئے ایک بوسیدہ چنار ایک رہائشی مکان پر گرگیا اور مکان میں موجود لوگوں معجزاتی طور بچ گئے۔ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں۔
ضلع پلوامہ کے پنجگام علاقے میں محمد ایوب وگے کے رہائشی مکان پر ایک بوسیدہ چنار گرگیا جس کی وجہ سے ایک منزلہ مکان کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہیں جبکہ خاندان والے معجزاتی طور بچ گئے ہیں۔اس سلسلے میں عامر ایوب نے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات تیز ہواؤں کی وجہ سے ایک بوسیدہ چنار کی شاخیں گھر پر گر گئیں جس کی وجہ سے مکان کو نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں:سائیکلون ریمل خطرناک طوفان میں تبدیل، سینکڑوں پروازیں اور ٹرینیں منسوخ، بنگال میں شدید بارش
انہوں نے کہا کہ انہوں نے محکمہ کو درخواست دی تھی اس بوسیدہ چنار کو کاٹنے کی اپیل کی گئی تھی لیکن محکمہ نے آج تک کچھ نہیں کیا اور چنار مکان پر گرنے کی وجہ سے اسے نقصان پہنچا۔انہوں نے ضلع انتظامیہ پلوامہ سے اپیل کی کہ وہ ان کی مالی امداد فراہم کریں تاکہ وہ رہائشی مکان کو رہائش کے قابل بنایا جاسکے۔