ETV Bharat / jammu-and-kashmir

'جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانے کا فیصلہ دیرآئے درست آئے' - Assemble Election in Jammu Kashmir - ASSEMBLE ELECTION IN JAMMU KASHMIR

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آج جموں وکشمیر میں انتحابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے اس کے ساتھ ہی مختلف لیڈران نے الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا ہے۔ریاست میں 18 ستمبر سے یکم اکتوبر تک تین مرحلوں میں الیکشن منعقد ہونگے اور نتائج کا اعلان 4 اکتوبرکو کیا جائے گا۔

جموں و کشمیر میں انتخابات کے اعلان کا عوام و لیڈران نے خیر مقدم کیا
جموں و کشمیر میں انتخابات کے اعلان کا عوام و لیڈران نے خیر مقدم کیا (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 16, 2024, 7:29 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آج جموں وکشمیر میں انتحابات کے لئے تاریخوں کا اعلان کیا جس کے بعد یہاں کی سیاسی جماعتوں کے لیڈران نے اپنا ردعمل ظاہر کیا۔ ریاست میں 18 ستمبر سے یکم اکتوبر تک تین مرحلوں میں انتخابات منعقد ہونگے اور نتائج کا اعلان 4 اکتوبرکو کیا جائے گا۔ 2014 کے بعد یہ جموں و کشمیر میں پہلا اسمبلی الیکشن ہوگا۔

اس موقعے پر کانگریس کے سینئر لیڈر جی اے میر نے جموں کشمیر میں انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کئے جانے پر الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں گزستہ گیارہ برسوں سے اسمبلی انتخابات منعقد نہیں ہوئے ہیں۔ لوگوں کے پاس کوئی نمائندہ نہیں تھا، جس کی وجہ سے عوام کو زبردست مشکلات کا سامنا تھا۔

میر نے کہا کہ گیارہ برسوں میں کئی مرحلے گزر گئے لوگ انتخابات کے منتظر تھے، پہلے حد بندی کی گئی ایسا لگ رہا تھا کہ شاید حد بندی کے بعد اسمبلی انتخابات منعقد کرائے جائیں گے لیکن بعد میں منعقد نہیں کئے گئے۔ میر نے کہا کہ جس طرح سے الیکشن کمیشن نے جموں کشمیر میں تین مراحل میں انتخابات کرانے کا اعلان کیا ،یہ فیصلہ دیر آید درست آید ہے۔

انتخابات کے لئے موزوں وقت مقرر کیا گیا ہے اور ان انتخابات کو منعقد کرانے میں سپریم کورٹ کا بھی کردار ہے، الیکشن کمیشن نے انتخابات کے اعلان سے سپریم کورٹ کی بالادستی کو بھی برقرار رکھا اور عوام کے جذبات کا بھی احترام کیا جو ایک خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح سے الیکشن کمیشن نے انتخابات کا بگل بجا دیا ہے، اس سے جمہوری ملک میں لوگوں کو جمہوری طریقہ سے اپنا نمائندہ چُننے اور اپنے مسائل حل کروانے کا موقعہ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ لوگ اس جمہوری عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے ،تاکہ جموں کشمیر کو آنے والے دنوں میں بہتر سرکار ملے۔

جموں و کشمیر میں انتخابات کے اعلان کا عوام و لیڈران نے خیر مقدم کیا (ETV Bharat)

وہیں نیشنل کانفرنس کے سینر لیڈر اور سابق ممبر اسمبلی ترال ڈاکٹر غلام نبی بٹ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ جموں وکشمیر میں انتخابات منعقد کرانے کا فیصلہ ایک خوش آیند قدم ہے اور ہم اسکا خیر مقدم کرتے ہیں۔

غلام نبی بٹ نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے تاہم اب ایل جی انتظامیہ کی زمہ داری ہے کہ وہ انتخابات کو صاف وشفاف ماحول میں منعقد کرانے کے حوالے سے اپنا رول ادا کریں۔ ڈاکٹر غلام نبی بٹ نے بتایا کہ نیشنل کانفرنس نوے سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کر رہی ہے اور اپنے دم پر حکومت بنایے گی کیونکہ دیگر پارٹیوں نے یہاں عوام کا استحصال کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ہے۔

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب تاریخوں کا اعلان کرنے کے بعد عوام کے ساتھ ساتھ سیاسی لیڈران بھی خوش نظر آ رہے ہیں اور وہ اس فیصلہ کو دیر آید درست آید قرار دے رہے ہیں۔

اس سلسلے میں نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر و سابق ایم ایل اے غلام محیدالدین میر نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ آف انڈیا اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے شکر گزار ہے جنہوں نے آج جموں وکشمیر میں انتحابات کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا جموں وکشمیر میں پچھلے کئی سالوں سے جمہوری نظام درہم برہم تھا اور اب اس کو بجال کیا جارہا ہے جس کے لئے جموں وکشمیر کی عوام الیکشن کمیشن کی شکر گزار ہے۔ انہوں نے کہا اب عوام کے مشکلات کا ازالہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل کانفرنس پہلے سے ہی انتحابات کے لئے تیار تھی اور ہم نے سبھی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.