ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرحدی علاقہ گریز میں فلم سازی ورکشاپ منعقد - Filmmaking Workshop

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 29, 2024, 8:27 PM IST

فوج کی آسام ریجمنٹ کے تعاون سے سرحدی علاقہ گریز میں فلم سازی ورکشاپ میں گریز سمیت وادی کے مختلف علاقوں کے 15طلباء شرکت کر رہے ہیں۔

سرحدی علاقہ گریز میں فلم سازی ورکشاپ منعقد
سرحدی علاقہ گریز میں فلم سازی ورکشاپ منعقد (ای ٹی وی بھارت)

بانڈی پورہ: شمالی کشمیر میں بانڈی پورہ ضلع کے سرحدی علاقہ گریز میں فوج کی تھرڈ آسام رجمنٹ نے بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار اونیر کے تعاون سے وادی گریز کے نوجوانوں کے لیے 10 روزہ فلم سازی ورکشاپ کا انعقاد عمل میں لایا۔ اس ورکشاپ میں وادی گریز سمیت جموں و کشمیر کے دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے 15 طلباء شرکت کر رہے ہیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

ورکشاپ میں منتخب ہوئی شاہینہ نامی بی اے کی ایک مقامی طالبہ نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں لڑکیوں کو عموماً گھر کے کاموں تک ہی محدود رکھا جاتا ہے تاہم اس طرح کے ورکشاپ میں شرکت سے خواتین کے حوصلے بلند ہوں گے اور انہیں بھی اپنے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کا موقع فراہم ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہائیوں سے وادی گریز کے سرسبز و شاداب جنگل اور پہاڑ بالی ووڈ کے ہدایت کاروں کو گریز میں شوٹنگ کے لیے راغب کر رہے ہیں اور ان ہی ہدایت کاروں کی زیر نگرانی ورکشاپ میں انہیں کافی کچھ سیکھنے کی بھی امید ہے۔

عامر نامی ایک طالب علم نے کہا: ’’ورکشاپ میں ہمیں فلم سازی کی مہارتوں سے آراستہ کیا جائے گا، جو ہمیں مستقبل میں مزید ہدایت کاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔‘‘ انہوں نے مزید کہ اکہ نوجوانوں کے لیے سیکھنے کے ساتھ ساتھ اس طرح کے ورکشاپ روزگار کا بہتر موقع فراہم کر سکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وادی کے دیگر حصوں کی طرح گریز ویلی میں فلموں کی شوٹنگ کی بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے ورکشاپ میں فلم سازی کا ہنر کو اپنے دیگر دوستوں کے ساتھ شیئر کرنے کا بھی وعدہ کیا۔

ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر اونیر کا کہنا ہے کہ گوریز وادی اپنی جغرافیائی، ثقافتی اور روایات کے لحاظ سے ایک منفرد جگہ ہے جو اسے بالی ووڈ کی شوٹنگ کے لیے موزوں بناتی ہے۔ انہوں نے کہا؛ ’’گریز جیسی خوبصورت جگہ پر ورکشاپ کا مقصد سرحدی طلبا کو فلم سازی کی تعلیم دینا ہے، انہیں ہنر فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی زندگی میں خودمختار ہوں اور وادی گریز کی ثقافت اور روایت کو فروغ دے سکیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: وادی میں بھی ابھر رہے ہیں نوجوان فلم ساز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.