ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں یونیورسٹی شعبۂ اردو کی جانب سے یوم اساتذہ منایا گیا - Teachers day 2024 - TEACHERS DAY 2024

پانچ ستمبر کو ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کا یوم پیدائش ہے، ان کی پیدائش کی یاد میں ٹیچرس ڈے منایا جاتا ہے۔ ملک بھر کی طرح شعبۂ اُردو جموں یونیورسٹی میں بھی یوم اساتذہ منایا گیا۔ اس موقع پر پروفیسر شہاب عنایت ملک نے کہا کہ باوقار شہری بنانے میں اساتذہ کا اہم رول ہوتا ہے۔

جموں یونیورسٹی شعبۂ اردو کی جانب سے یوم اساتذہ منایا گیا
Teachers day celebrated by urdu department jammu university (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 7, 2024, 4:12 PM IST

جموں: شعبۂ اُردو جموں یونیورسٹی کے سمسٹر اول اور سوم کے طلباء نے یوم اساتذہ کے موقع پر شعبۂ کے پروفیسر گیان چند جین سیمینار ہال میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا۔ جس کی صدارت صدر شعبۂ اُردو جموں یونیورسٹی پروفیسر شہاب عنایت ملک نے کی۔ اس موقع پر شعبۂ کے دیگر اساتذہ ڈاکٹر چمن لعل، ڈاکٹر عبدالقیوم، ڈاکٹر جاوید احمد شاہ اور ڈاکٹر پرشوتم پال بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے صدرِ محفل پروفیسر شہاب عنایت ملک نے کہا کہ انسان کو اعلیٰ مقام تک پہنچانے اور انہیں باوقار شہری بنانے میں اساتذہ کا اہم رول ہوتا ہے۔

Teachers day celebrated by urdu department jammu university
جموں یونیورسٹی شعبۂ اردو کی جانب سے یوم اساتذہ منایا گیا (ETV Bharat Urdu)

انہوں نے کہا کہ یوم اساتذہ دراصل ملک کے عظیم استاد، فلسفی، مصلح و ماہرِ تعلیم اور سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کے یوم پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے۔ ہمارے ملک کے دوسرے صدر جمہوریہ سرو پلی رادھا کرشنن کی پیدائش پانچ ستمبر 1888 کو ریاست تمل ناڈو کے دارالحکومت چنئی کے تروتانی میں ہوئی تھی۔ اسی موقع پر اس دن کو ہم یومِ اساتذہ کے طور پر مناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار اور اصل رہنما ہوتے ہیں۔ اساتذہ بچوں کو صرف پڑھاتے ہی نہیں، بلکہ وہ بچوں کی ضروریات کو بھی سمجھتے ہیں۔ اساتذہ طلبہ کی کامیابی کے لیے کوششیں کرتے ہیں۔ شعبۂ اُردو کے اساتذہ نے بے شمار طلباء و طالبات کو باوقار شہریوں اور اعلیٰ عہدوں تک پہنچانے میں کلیدی رول ادا کیا ہے۔

ڈاکٹر چمن لعل نے کہا کہ اساتذہ روحانی والد کا درجہ رکھتے ہیں۔ جس طرح والدین اپنے بچوں کی ترقی سے خوش ہوتے ہیں بالکل اسی طرح اساتذہ بھی اپنے طلباء کو اہم عہدوں پر فائز ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالقیوم نے کہا کہ یوم اساتذہ ہمارے ملک کے دوسرے صدر جمہوریہ ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کے یوم پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے۔ انھوں نے مدراس یونیورسٹی سے فلسفہ میں ماسٹرز کیا۔ اس کے بعد وہ میسور اور کولکاتا یونیورسٹی میں ایک عرصہ تک درس و تدریس کی خدمات انجام دیتے رہے۔ انھوں نے طلباء کو جانکاری دی کہ بھارت میں پہلا یوم اساتذہ 5 ستمبر 1962 کو اس دن منایا گیا جب ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن بھارت کے دوسرے صدر جمہوریہ کے باوقار عہدے پر فائز ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹیچرس ڈے: ایسے استاد کی کہانی جو 100 فیصد معذور ہیں پھر بھی 70 بچوں کو مفت تعلیم دے رہے ہیں - Teachers Day 2024

اس کے علاوہ وہ بھارت کے پہلے نائب صدر بھی بنائے گئے۔ ڈاکٹر پرشوتم پال سنگھ نے کہا کہ اساتذہ کی جس قدر عزت کی جائے کم ہے۔ استاد ہی ہمارے حقیقی رہبر ہیں۔ وہ ہمیں زندگی جینے کا ہنر سکھاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن فلسفے کے اُستاد تھے۔ آپ نے میسور یونیورسٹی میں 1918 تا 1921، کلکتہ یونیورسٹی میں 1921 تا 1931، یونیورسٹی آف انگلینڈ 1936 تا 1952، بنارس ہندو یونیورسٹی 1939 تا 1948 میں درس وتدریس کے فرائض انجام دیے۔

آپ بنارس ہندو یونیورسٹی کے وائس چانسلر (1948)، دہلی یونیورسٹی کے چانسلر 1953 تا 1962 بھی رہے۔ ڈاکٹر جاوید احمد شاہ نے اساتذہ کی عظمت کو بیان کرتے ہوئے عملی طور پر اساتذہ کی عزت وتکریم کرنے پر زور دیا۔ اسی لیے ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن نے کہا تھا کہ میرا یوم پیدائش منانے کے بجائے اگر 5 ستمبر کو یوم اساتذہ منایا جائے تو مجھے زیادہ فخر ہوگا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض ایم اے اُردو کے تیسرے سمسٹر کے طالب علم طیب رضا جیلانی نے انجام دیے اور اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے تمام اساتذہ اور طلباء کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.