ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرینگر جموں قومی شاہراہ پر حادثہ، ٹینکر ڈرائیور جاں بحق - ٹینکر ڈرائیور ہلاک

Tanker Driver dies in Srinagar Jammu Highway جموں وکشمیر کے ضلع رامبن میں سرینگر – جموں قومی شاہراہ پر ایک تیل ٹینکر کے گہری کھائی میں جا گرنے سے اس کے ڈرائیور کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔ حادثے کے فوراً بچاؤ کارروائی شروع کی گئی اور ڈرائیور کی لاش کو برآمد کیا گیا۔

tanker-driver-dies-as-vehicle-plunges-into-gorge-on-srinagar-jammu-highway
Etv Bharatسرینگر جموں قومی شاہراہ پر حادثہ، ٹینکر ڈرائیور جاں بحق
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 1, 2024, 4:33 PM IST

سرینگر جموں قومی شاہراہ پر حادثہ، ٹینکر ڈرائیور جاں بحق

رامبن (جموں و کشمیر): جموں وکشمیر کے ضلع رامبن میں سرینگر – جموں قومی شاہراہ پر ایک تیل ٹینکر کے گہری کھائی میں جا گرنے سے اس کے ڈرائیور کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ رامبن میں مونی موڑ کے نزدیک سرینگر – جموں قومی شاہراہ پر ایک تیل ٹینکر قریب 15 سو فٹ گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں اس کے ڈرائیور کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ٹینکر جموں سے سرینگر کی طرف جا رہا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ حادثے کے فوراً بچاؤ کارروائی شروع کی گئی اور ڈرائیور کی لاش کو برآمد کیا گیا۔

پولیس کو جب حادثے کی اطلاع ملی تو ایس ایچ او وجے کوتوال کی سربراہی میں ٹیم ایس ڈی آر ایف و سول کیو آر ٹی کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچی اور ریسکو آپریشن شروع کیا۔

حادثہ کے وقت تیل ٹینکر میں آگ لگ گئی، تاہم پولیس و ریسکیو ٹیم نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا اور آگ پر قابو پالیا۔ اس دوران ولیس کو ایک جلی ہوئی لاش ملی جسے ضلع ہسپتال رامبن کی میڈیکل ٹیم کے ذریعے ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: رامبن میں مٹی کے تودے کی زد میں آنے سے ایک غیر مقامی مزدور ہلاک

ڈرائیور کی پہچان رجت تھاپا ساکن جموں کے طور پر ہوئی۔ پولیس نے تمام قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش کو وارثین کے حوالے کر دیا گیا۔ اس حوالے سے پولیس تھانہ رامبن نے ایک کیس درج کر کے مزید تفتیش شروع کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.