ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سید شبیب رضوی کی وفات اردو زبان و ادب کے لیے بہت بڑا خسارہ: اردو کونسل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 14, 2024, 10:41 AM IST

Syed Shabib Rizvis Death: جموں وکشمیر اردو کونسل نے سید شبیب رضوی کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سید شبیب رضوی کا انتقال اردو زبان و ادب کے لیے بڑا نقصان ہے۔

سید شبیب رضوی کی وفات اردو زبان و ادب کے لیے بہت بڑا نقصان ہے: اردو کونسل
Syed Shabib Rizvi death is a big loss for Urdu language and literature: Urdu Council

سرینگر: جموں وکشمیر اردو کونسل نے ڈاکٹر سید محمد شبیب رضوی کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ کونسل کی طرف سے جاری تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ موصوف کا انتقال اردو دنیا کے لیے بالعموم اور وادی کشمیر میں اردو زبان و ادب کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ مرحوم اردو زبان و ادب کے منجھے ہوئے اساتذہ میں سے تھے جنہیں اردو زبان و ادب پر ٹھوس اور مکمل عبور حاصل تھا۔ وہ اردو املا، گرائمر اور تلفظ کے ماہر تھے اور زبان کے فعال اور سرگرم اصلاح کار تھے۔ ایک مدت تک ریڈیو کشمیر کے پروگرامز کے ذریعہ سے اردو الفاظ اور جملوں کی ساخت اور اصلاح کا کام کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سابق رکن پارلیمان رباب سعیدہ علیگڑھ میں انتقال کرگئیں

جموں وکشمیر اردو کونسل کی نظروں میں شبیب رضوی کا انتقال اردو ادب اور زبان کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ کونسل کے ذمہ داران اردو زبان کے تئیں مرحوم کی خدمات کو احترام کی نظروں سے دیکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ اردو زبان کے معروف شاعر، ماہرِ علمِ ابجد اور خطاط سید شبیب رضوی طویل علالت کے بعد منگل کو اپنے رہائش گاہ واقع کاٹھی دروازہ سرینگر میں انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ میں اردو زبان اور ادب سے متعلقہ شخصیات کے علاوہ دیگر کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.