ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر یونیورسٹی سے منسلک کالجوں میں گرمائی تعطیلات کا اعلان - Kashmir Summer Vacation - KASHMIR SUMMER VACATION

وادی کشمیر سمیت صوبہ جموں کے سرمائی زون میں شامل اسکولوں کے بعد اب کالجز میں گرمائی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

ا
کشمیر یونیورسٹی (فائل فوٹو)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 16, 2024, 3:04 PM IST

سرینگر (جموں کشمیر) : کشمیر یونیورسٹی کے ساتھ منسلک کالجز میں رواں ماہ 18 جولائی سے گرمائی تعطیلات شروع ہو رہی ہیں جو 27 جولائی تک رہیں گیں۔ ایسے میں 18 سے 27 جولائی تک 10روزہ تعطیلات کے پیش نظر کشمیر یونیورسٹی سے منسلک کالجز درس و تدریس کی سرگرمیوں کے لیے بند رہیں گی۔ گرمی کی چھٹیوں کے بعد 27 کو یونیورسٹی میں تعلیمی اور تدریسی سرگرمیاں دوبارہ سے شروع ہوں گی۔

ڈین کالج ڈیولپمنٹ کونسل نے ایک حکم نامے میں کہا ہے کہ کالجوں میں تدریسی اور غیر تدریسی عملہ معائنہ کے دنوں میں جب بھی ضرورت ہو دستیاب ہونا چائیے۔ دوسری جانب کشمیر کے سرمائی زون کے تحت آنے والے سبھی ڈگری کالجز میں 10 روز کی گرمائی تعطیلات 15 جولائی سے شروع ہوگئی ہے۔ ایسے میں کشمیر صوبے کے کالج تعلیمی سرگرمیوں کے لیے 24 جولائی کو دوبارہ سے تعلیمی سرگرمیوں کے لیے دوبارہ کھلیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کشمیر اور جموں صوبے کے سرمائی زون کے تحت آنے والے تمام اسکولوں میں 10 روز کی گرمائی تعطیلات کے بعد 18جولائی جمعرات سے دوبارہ معمول کی سرگرمیاں شروع ہوں گی۔ یاد رہے کہ اسکولوں میں جاری گرمائی تعطیل میں توسیع کے حوالہ سے محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے کوئی بھی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے، حالانکہ بعض حلقوں میں یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ اسکولوں میں موسمی صورتحال کے پیش نظر چھٹیوں میں توسیع ہو سکتی ہے تاہم حکومتی سطح پر اس ضمن میں کوئی بھی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر یونیورسٹی نے 7 مارچ کو لئے جانے تمام امتحانات ملتوی کردئیے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.