ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سنبل کے رہائشیوں کا بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ - Muharram processioms

بانڈی پورہ کے سنبل کے مقامی باشندوں نے پانی، بجلی کی سپلائی میں بہتری اور صحت نظام کو معیاری بنانے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بانڈی پورہ کے سنبل کے باشندے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

سنبل کے رہائشیوں نے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا
سنبل کے رہائشیوں نے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 13, 2024, 12:37 PM IST

سنبل کے رہائشیوں نے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا (etv bharat)

سنبل: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے اندرکوٹ سنبل علاقے کے مکینوں نے محرم کے مقدس مہینے میں بلا تعطل پانی اور بجلی کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ جلوسوں کو آسانی سے انجام دیا جا سکے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے، ایک مقامی رہائشی نے 16 جولائی سے شروع ہونے والے محرم کے جلوسوں کے بغیر کسی رکاوٹ کے انعقاد کے لیے جلد انتظامات کو حتمی شکل دینے پر میونسپل حکام کا شکریہ ادا کیا۔

تاہم، انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا کہ تہوار بالکل کے قریب ہونے کے باوجود نہ تو محکمہ بجلی اور نہ ہی جل شکتی محکمہ نے اس علاقے کا دورہ کیا۔انہوں نے بنیادی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا۔

انہوں نے کہاکہ ہم ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ سے اپیل کرتے ہیں کہ ممکنہ مسائل کو فوری طور پر حل کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ محرم کی تقریبات کو احسن طریقے سے منانے کے لیے سہولیات فراہم کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ترال میں محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات مکمل

مقامی باشندوں نے اعلیٰ حکام سے بلاتعطل پانی اور بجلی کی فراہمی، صحت کی سہولیات اور عوامی مقامات پر اسٹریٹ لیمپ لگانے کی بھی اپیل کی ہے تاکہ محرم کے جلوسوں کا آسانی سے گزر سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.