ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سب جج کے ساتھ پنگا ضلع مجسٹریٹ کو پڑا مہنگا - DC Ganderbal Vs Sub judge - DC GANDERBAL VS SUB JUDGE

گاندربل کے سب جج نے ڈپٹی کمشنر پر عدالتی حکم کی خلاف ورزی اور جج پر ذاتی حملے کی کوشش کے الزام میں توہین عدالت کی تحقیقات شروع کی ہے۔ سب جج نے ڈی سی کو ٹرانسفر کیے جانے کی بھی سفارش کی ہے۔

سب جج کے ساتھ پنگا ضلع مجسٹریٹ کو پڑا مہنگا
سب جج کے ساتھ پنگا ضلع مجسٹریٹ کو پڑا مہنگا (فائل فوٹو)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 30, 2024, 3:15 PM IST

سرینگر (جموں کشمیر) : جموں کشمیر کے گاندربل ضلع میں ایک سب جج نے ضلع کے ڈپٹی کمشنر، شیامبیر سنگھ کے خلاف مبینہ طور پر عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے اور ’’من گھڑت اور ہیرا پھیری‘‘ کر کے ’’جج پر ذاتی طور پر حملہ‘‘ کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں مجرمانہ توہین عدالت کی ابتدائی تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔

گاندربل کی ضلعی عدالت کے سب جج فیض احمد قریشی نے ڈپٹی کمشنر شیامبیر سنگھ پر عدالت کے فیصلے کے برخلاف اپنی اراضی کی ملکیت کی انتقالی تحقیقات شروع کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ قریشی نے شیامبیر سے وضاحت طلب کی ہے کہ انہیں توہین عدالت کی کارروائی کے لیے جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں کیوں نہیں بھیجا جانا چاہیے؟ قریشی نے جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹری اٹل ڈلو کو انتظامی کارروائی کی بھی سفارش کی ہے۔

یہ مقدمہ اراضی کے حصول کے تنازعہ کا ہے جہاں درخواست گزاروں نے دعوی کیا کہ 2022 کے حکم نامے کے باوجود حکومت نے انہیں معاوضہ نہیں دیا۔ جنوری میں قریشی نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست گزاروں کو معاوضہ دینے کا حکم دیا تھا۔ 21 جون تک، جج نے نوٹ کیا کہ حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے اور ڈی سی اور دیگر عہدیداروں کی تنخواہوں کو روکنے کی ہدایت کی ہے۔

23 جولائی کے ایک حکم نامے میں، قریشی نے کہا کہ جنوری کے فیصلے پر شیامبیر کا جواب جج کو ’’بدنام کرنے‘‘ اور ’’کمزور‘‘ کرنے کی کوشش تھی۔ قریشی نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈی سی نے دیگر عہدیداروں کے ساتھ مل کر ان کے خلاف من گھڑت الزامات بنانے کی سازش کی ہے اور ان کی زمینوں کی انتقامی تحقیقات کا آغاز کیا۔ جج کے مطابق، ڈی سی نے گاندربل میں قریشی کی ملکیت والی دو کنال زمین کے بارے میں تفصیلات حاصل کرنے کے لیے اپنے دفتر کا غلط استعمال کیا، جس کی وجہ سے ڈی سی کی ہدایت پر ایک پٹواری نے اراضی کے متعدد دورے بھی کیے۔

قریشی نے چیف سیکریٹری پر زور دیا ہے کہ وہ شیامبیر کے خلاف انتظامی کارروائی کریں اور ان کا تبادلہ کریں۔ انہوں نے ڈی سی کو یہ جواز پیش کرنے کے لیے نوٹس بھی جاری کیا کہ انہیں توہین عدالت کے مجرمانہ الزامات کا سامنا کیوں نہیں کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں وکشمیر: سب جج عصمت ریزی کیس میں مجرم قرار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.