ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرینگر کشتی حادثہ: منوج سنہا نے متاثرین سے ملاقات کی - Srinagar boat tragedy

Srinagar boat tragedy: سرینگر کے گنڈبل علاقے میں 16 اپریل کی صبح دریائے جہلم میں کشتی الٹنے کے ایک واقعے میں 6 افراد ہلاک جب کہ تین افراد لاپتہ ہوگئے۔ لاپتہ افراد کے لیے مسلسل ساتویں روز بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 22, 2024, 4:04 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat
سرینگر کشتی الٹنے کا سانحہ: منوج سنہا نے متاثرین سے ملاقات کی

سرینگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز گنڈہ بل کا دورہ کیا، جہاں 16 اپریل کو کشتی الٹنے کے واقعے میں 6 افراد ہلاک جب کہ تین افراد لاپتہ ہوئے تھے۔ اس دوران انہوں نے فوت ہونے والے افراد کے لواحقین کے سے ساتھ تعزیت کی اور وہ اس حادثے میں لاپتہ ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے سے بھی ملے۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا کہ '16 اپریل کو کشتی الٹنے کے دلدوز واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان کو تعزیت پیش کی اور میں نے ان کو تمام تر تعاون و مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کی'۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ متاثرہ کنبوں کے ساتھ اس مصیبت میں شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزید پڑھیں: سرینگر کشتی سانحہ: لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے چھٹے روز بھی آپریشن جاری

بتادیں کہ سرینگر کے گنڈبل علاقے میں 16 اپریل کی صبح دریائے جہلم میں کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور اس کے دو کمسن بیٹوں سمیت 6 افراد کی موت ہوگئی جب کہ بات بیٹے سمیت تین افراد ہنوز لاپتہ ہیں۔ دریں اثنا لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے پیر کو مسلسل ساتویں روز بھی آپریشن جاری ہے۔ حکام کے مطابق لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، فوج، ریور پولیس و دیگر ایجنسیوں سمیت 14 ٹیمیں وسیع پیمانے پر آپریشن چلا رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.