ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرینگر، بارہمولہ اور کپواڑہ میں نئے ایس ایس پی کی تقرری - Srinagar get new SSPs - SRINAGAR GET NEW SSPS

جموں و کشمیر انتظامیہ نے یو ٹی کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں نئے پولیس سربراہ کی تعیناتی کی ہے جب کہ کپواڑہ اور بارہمولہ میں بھی نئے ایس ایس پی کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 31, 2024, 8:48 AM IST

Updated : Aug 31, 2024, 9:21 AM IST

سرینگر: جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے جمعہ کو سری نگر، بارہمولہ اور کپواڑہ کے اضلاع کے لیے نئے پولیس سربراہان (ایس ایس پیز) کی تقرری کو منظوری دے دی، وہیں ہندواڑہ کے لیے ایک نئے سپرینٹنڈنٹ آف پولیس کو مقرر کیا گیا۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ایک سرکاری حکم میں خط نمبر HOME-PG/338/2023-03-HOME، مورخہ 29.08.2024 کا حوالہ دیتے ہوئے نئے تقرریوں کو منظوری دی ہے۔ امتیاز حسین میر (JKPS:1999) کو سری نگر کے لیے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (SSP) کے طور پر تعینات کیا گیا جب کہ محمد زید (JKPS:2001) کو SSP بارہمولہ کے طور پر مقرر کیا گیا، وہیں کپواڑہ میں غلام جیلانی (JKPS:2001) کو تعینات کیا گیا۔ اسی طرح افروز احمد (JKPS:2004) کو ہندواڑہ کا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مقرر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایل جی منوج سنہا نے پنچایتی راج ادارے کے لیے رہائش گاہ کا افتتاح کیا

حکومت کی جانب سے افسران کے ٹرانسفر اور پوسٹنگ سے متعلق حکمنامہ کے مطابق سینئر پولیس افسر امتیاز حسین میر کو سرینگر کے ایس ایس پی کے طور پر تعینات کیا گیا ہے، وہ امیت مشرا کی جگہ پر تعینات ہیں۔ وہیں محمد زید نے آئی پی ایس افسر گروندرپال سنگھ کی جگہ لی ہے جو دو ہفتے قبل ضلع بارہمولہ میں تعینات تھے۔ انتظامیہ نے آئی اے ایس افسر فضل الحسیب کو ڈپٹی کمشنر شوپیاں کے طور پر تبدیل کر کے ایک سینئر جے کے اے ایس افسر شاہد سلیم ڈار کو جنوبی کشمیر ضلع کا انتظامی سربراہ تعینات کر دیا ہے۔

Last Updated : Aug 31, 2024, 9:21 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.