ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار ایوارڈ سے سرفراز اشفاق حامد سے خاص بات چیت

Special conversation with Sarfaraz Ashraf Hameed on Pradhan Mantri Rashtriya Bal Puraskar Award جموں و کشمیر کے بارہمولہ کے رہنے والے اشفاق حامد بھی ہیں جن کی عمر محض 13 سال ہے وہ رباب بجانے والے ایک ارٹسٹ ہیں۔

پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار ایوارڈ سے سرفراز اشفاق حامد سے خاص بات چیت
پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار ایوارڈ سے سرفراز اشفاق حامد سے خاص بات چیت
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 24, 2024, 7:13 PM IST

پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار ایوارڈ سے سرفراز اشفاق حامد سے خاص بات چیت

دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے وگیان بھون میں گذشتہ روز 19 بچوں کو صدر جمہوریہ کے ہاتھوں سے پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ ان بچوں میں جموں و کشمیر کے بارہمولہ کے رہنے والے اشفاق حامد بھی ہیں جن کی عمر محض 13 سال ہے وہ رباب بجانے والے ایک ارٹسٹ ہیں۔ محض اٹھ برس کی عمر میں اشفاق حامد نے اپنے والد سے رباب بجانا سیکھنا شروع کیا تھا اشفاق اس وقت چھٹی جماعت میں پڑھ رہے تھے۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے محمد راحم سے بات چیت کرتے ہوئے اشفاق نے بتایا کہ جموں کشمیر میں رباب کی شروعات ان کے خاندان کے ذریعے ہوئی اشفاق اپنے خاندان کی چوتھی پیڑھی ہیں جو رباب بجا رہے ہیں۔

اب جب ان کی صلاحیتوں کا سراہا گیا اور انہیں پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار ایوارڈ سے نوازا گیا تو انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ وزیر اعظم کے ذریعے ایسے ہنربازوں کی سراہنا سے نہ صرف یہ صنف زندہ ہوگی بلکہ ان کے جیسے متعدد بچے بھی رباب سیکھنا اور بجانا شروع کریں گے ان کے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ انہیں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ اشفاق کے والد عبدالحامد بھٹ گزشتہ 35 برس سے رباب بجا رہے ہیں انہیں اس فن میں مہارت ان کے والد سے وراثت میں ملی ہے انہوں نے حال ہی میں نئی دہلی میں منعقد جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران جموں و کشمیر کی نمائندگی بھی کی تھی۔

واضح رہے کہ ملک بھر سے 19 غیر معمولی بچوں کو ان کی کامیابیوں پر اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ اعزاز پانے والے بچوں کا تعلق مہاراشٹر،اتر پردیش، مغربی بنگال، چھتیس گڑھ، گجرات جمعوں کشمیر، بہار، تلنگانہ،دہلی، راجستھان، مدھیہ پردیش، ہریانہ، تری پورہ، اسام، کرناٹک، اروناچل پردیش، منی پور اور آندھرا پردیش سے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.