ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وادئ کشمیر میں برفباری سے کاشتکاروں کے چہرے کھل اٹھے - کشمیر برفباری

kashmir snowfallطویل خشک سالی کے بعد برفباری سے اہلیان کشمیر کافی خوش ہیں جبکہ کسانوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں، برفباری سے جنگلات میں آگ زنی کے واقعات بھی کم ہونے کی امید ہے۔

برفباری سے کاشتکاروں کے چہرے کھل اٹھے
برفباری سے کاشتکاروں کے چہرے کھل اٹھے
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 3, 2024, 12:31 PM IST

برفباری سے کاشتکاروں کے چہرے کھل اٹھے

پلوامہ (جموں کشمیر) : طویل عرصے کے بعد وادی میں برفباری کی وجہ سے جہاں اہلیان کشمیر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں وہیں اس بیچ کسانوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں اور وہ برفباری سے انتہائی خوش ہیں۔ رواں ہفتے کے دوران ہوئی برفباری کے بعد محکمہ موسم کی پیش گوئی کے عین مطابق ہفتہ کے روز پھر سے برفباری ہوئی جس نےکسانوں خاص کر باغ مالکان کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا ہے۔

کسانوں کو برف باری سے فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کی امید ہے وہیں اس سے جنگلات میں آگ زنی کے واقعات میں بھی کمی واقع ہوگی۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوے جنوبی کشمیر کے ترال علاقے سے تعلق رکھنے والے کئی کسانوں نے بتایا کہ طویل خشک سالی کے بعد برفباری ان کے لیے خوشی کی نوید لیکر آئی ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ نہ صرف اس برفباری سے اراضی تر ہوئی بلکہ اس سے آبی ذخائر میں بھی پانی کی سطح میں اضافہ ہوگا۔ کسانوں نے بتایا کہ بوئی ہوئی فصلیں جو تباہی کے دہانے پر تھی، تازہ برفباری سے ان میں پھر سے جان آگئی ہے، علاوہ ازیں برفباری سے بعض وائرل بیماریاں بھی کم ہوں گی اور عوام کو راحت نصیب ہوگی۔

مزید پڑھیں: گلمرگ میں بھاری برف باری ، سیاحوں کی آمد

ادھر، اے ڈی سی ترال ساجد یحیٰ نقاش کے مطابق علاقے میں انتظامیہ متحرک ہے اور سڑکوں پر سے برف ہٹانے کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل ترال میں برفباری سے پیدا شدہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ لوگوں کی سہولت کے لیے کنٹرول رومز بھی قائم کیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.