ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیرمیں برفباری سے ہوائی ٹریفک معطل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 4, 2024, 3:08 PM IST

Snowfall in Kashmir وادی میں میں تازہ برف سے پہلی بار ہوائی ٹرانسپورٹ معطل ہوا ہے، وہیں میدانی علاقوں میں زمینی ٹرانسپورٹ بھی متاثر ہو کر رہ گیا ہے۔

Etv Bharat
کشمیرمیں تازہ برف باری سے ہوائی ٹریفک معطل

سرینگر: وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں بھاری برفباری جبکہ سرینگر سمیت میدانی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری سے معمولات زندگی درہم و برہم ہو کر رہ گئے ہیں۔وادی میں میں تازہ برف سے پہلی بار ہوائی ٹرانسپورٹ معطل ہوا ہے، وہیں میدانی علاقوں میں زمینی ٹرانسپورٹ بھی متاثر ہو کر رہ گیا ہے۔

متعلقہ حکام کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتوار کو تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ وادی کے پہاڑی علاقوں کو اپنے اپنے ضلع صدر مقامات سے جوڑنے والی سڑکوں پر بھی برف جمع ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل متاثر ہو کر رہ گیا۔

ڈائریکٹر سرینگر ائیرپورٹ کے مطابق خراب موسم کی وجہ سے اتوار کو سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آنے اور جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ وہیں ریلوے کے ایک اہلکار نے بتایا کے بھارت برف باری کے بعد کشمیر میں ریلوے آپریشن بھی متاثر ہوا، کیونکہ برف باری کی وجہ سے ٹرینیں تاخیر سے چل رہی تھیں۔

مزید پڑھیں: کشمیر کے مختلف اضلاع میں برفباری مسلسل جاری

محمکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سرینگر میں اتوار کی صبح ساڑے آٹھ بجے تک لگ بھگ 3 انچ تازہ برف جمع ہوئی تھی، جبکہ سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں بالترتیب 8 اور 5 انچ تازہ برف جمع ہوئی ہے۔سرحدی ضلع کپواڑہ میں 6 انچ جبکہ قاضی گنڈ میں 4 انچ برف جمع ہوئی ہے۔وادی کے دیگر میدانی علاقوں میں 3 سے 6 انچ جبکہ پہاڑی علاقوں میں 8 سے 12 انچ برف جمع ہوئی ہے جبکہ برف باری کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.