ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سونمرگ میں برفباری، سیاحوں خوشی سے جھوم اُٹھے - kashmir Dry spell

Snowfall in Kashmir وادی کشمیر میں دو ماہ کی خشک سالی اس وقت ختم ہوئی جب کئی مقامات پر درمیانی برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئی۔ سیاحتی مقامات گلمرک، سونہ مرگ دودھ پتھری سمیت مغل روڈ میں 6 انچ سے ایک فٹ تک برف جمع ہوئی ہے۔

snowfall-brings-happiness-to-tourists-in-sonamarg-kashmir
Etv Bharatسونمرگ میں برفباری، سیاحوں خوشی سے جھوم اُٹھے
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 30, 2024, 6:59 PM IST

سونمرگ میں برفباری، سیاحوں خوشی سے جھوم اُٹھے

سونمرگ( جموں و کشمیر): وادی کشمیر میں موسم میں آئی تبدیلی کے بعد سیاحتی مقام سونمرگ گلمرگ اور مغل روڈ پر برفباری ہوئی ہے جس سے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ ہوٹل مالکان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ادھر وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3.5 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی جبکہ سرحدی ضلع کپوارہ میں 3.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

تازہ برف باراں کی وجہ سے سیاحتی مقامات کی سیر وتفریح پر آئے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔ سیاحوں کے مطابق ان کی تمنا آج پوری ہوئی جب انہوں نے صبح اٹھ کے برف کی سفید چادر دیکھی۔

غیر ریاستی سیاحوں کے مطابق' برف دیکھ کو وہ بہت خوش ہوئے، اور جس برف کو وہ فلموں میں دیکھ رہے تھے آج انہوں نے برف گرتے ہوئے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے'۔

سیاحوں کا کہنا ہے کہ وہ پہلی بار کشمیر کی سیر کیلئے آئے ہے اور یہاں آکے انہیں لگا کہ واقعی کشمیر جنت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سونہ مرگ کافی خوبصورت مقام ہے اور یہاں آکر ہم خوشی سے جھوم اٹھے کیونکہ ہم نے پہلی بار زندگی میں برفباری دیکھی۔

مزید پڑھیں: وادی میں خشک موسم کا اختتام، گلمرک میں برفباری

یاد رہے کہ سونمرگ سیاحت کے اعتبار سے نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ قومی سطح پر پوری دنیا میں مشہور ہے، اور اس لیے سال بھر میں سیاح سونہ مرگ کی حیسن وادیوں میں فرصت کے لمحات گزارتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.